अपने रब की क़िताब, जो कुछ तुम्हारी ओर प्रकाशना (वह्यस) हुई, पढ़ो। कोई नहीं जो उन के बोलो को बदलने वाला हो और न तुम उस से हटकर शरण लेने की जगह पाओगे
اورآپ کے رب کی کتاب میں سے جوآپ کو وحی کی گئی ہے اُس کوآپ پڑھ کر سنا دیں، اُس کی باتیں بدلنے والاکوئی نہیں اوراس کے سواآپ کبھی کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے۔
اور تمہارے رب کی جو کتاب تم پر وحی کی جارہی ہے ، اس کو سناؤ ۔ خدا کے قوانین کو کوئی بدل نہیں سکتا اور اس کے سوا تم کوئی پناہ نہیں پاسکتے ۔
۔ ( اے رسول ) آپ کے پروردگار کی طرف کتاب ( قرآن ) کے ذریعہ سے جو وحی کی گئی ہے ۔ اسے پڑھ سنائیں ۔ اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے ۔ اور آپ اس کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے ۔
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) 26 ، تمہارے رب کی کتاب میں سے جو کچھ تم پر وحی کیا گیا ہے اسے ﴿جوں کا توں﴾ سنا دو ، کوئی اس کے فرمودات کو بدل دینے کا مجاز نہیں ہے ، ﴿اور اگر تم کسی کی خاطر اس میں ردوبدل کرو گے تو﴾ اس سے بچ کر بھاگنے کے لیے کوئی جائے پناہ نہ پاؤ گے ۔ 27
اور آپ ( ﷺ ) پر آپ کے رب کی کتاب میں سے جو وحی کی جاتی ہے اس کو پڑھ کر سنادیا کیجیے ، اس کی باتوں ( کلمات ) کو کوئی بدلنے والا نہیں اور اس کے سوا آپ ہرگز کوئی جائے پناہ ( بھی ) نہیں پائیں گے
اور ( اے پیغمبر ) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے وحی کے ذریعے جو کتاب بھیجی گئی ہے ، اسے پڑھ کر سنادو ۔ کوئی نہیں ہے جو اس کی باتوں کو بدل سکے ، اور اسے چھوڑ کر تمہیں ہرگز پناہ کی جگہ نہیں مل سکتی ۔ ( ٢١ )
اے نبیؐ جو آ پ کی طرف وحی کیا گیا ہے اپنے رب کی کتاب میں سے پڑھ کرسنادوکوئی اس کے ارشادات کو بدلنے کا مجاز نہیں ( جو ایسا کرے گا ) آپ اللہ کے سوااس کے لئے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے
اور تلاوت کرو جو تمہارے رب کی کتاب ( ف۵٦ ) تمہیں وحی ہوئی اس کی باتوں کا کوئی بدلنے والا نہیں ( ف۵۷ ) اور ہرگز تم اس کے سوا پناہ نہ پاؤ گے ،
اور آپ وہ ( کلام ) پڑھ کر سنائیں جو آپ کے رب کی کتاب میں سے آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے ، اس کے کلام کو کوئی بدلنے والا نہیں اور آپ اس کے سوا ہرگز کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے