Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दो, "वह सत्य है तुम्हारे रब की ओर से। तो अब जो कोई चाहे माने और जो चाहे इनकार कर दे।" हम ने तो अत्याचारियों के लिए आग तैयार कर रखी है, जिस की क़नातों ने उन्हें घेर लिया है। यदि वे फ़रियाद करेंगे तो फ़रियाद के प्रत्युत्तर में उन्हें ऐसा पानी मिलेगा जो तेल की तलछट जैसा होगा; वह उन के मुँह भून डालेगा। बहुत ही बुरा है वह पेय और बहुत ही बुरा है वह विश्रामस्थल!

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ کہہ دیں تمہارے رب کی جانب سے یہی حق ہے پھر جو چاہے سو وہ ایمان لائے اور جو چاہے سو وہ کفر کرے ۔یقینا ہم نے ظالموں کے لیے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی لپیٹیں انہیں گھیرے میں لے چکی ہیں اور اگر وہ پانی مانگیں گے تو انہیں پھگلے ہوئے تانبے جیسا پانی دیا جائے گا جو چہروں کو بھون ڈالے گا بڑا ہی برا مشروب ہے اور بہت ہی بری آرام گاہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور کہہ دو: یہ حق ہے تمہارے رب کی جانب سے تو جس کا جی چاہے ایمان لائے اور جس کا جی چاہے کفر کرے ۔ ہم نے ظالموں کیلئے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے ، جس کی قناتیں ان کو اپنے گھیرے میں لے لیں گی اور اگر وہ پانی کیلئے فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی ، جو پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا ، چہروں کو بھون ڈالے گا ۔ کیا ہی بُرا پانی ہوگا اور کیا ہی بُرا ٹھکانا!

By Hussain Najfi

اور آپ کہہ دیجئے کہ حق تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر اختیار کرے ۔ بے شک ہم نے ظالموں کیلئے ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناطیں انہیں گھیر لیں گی اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا ۔ جو چہروں کو بھون ڈالے گا کیا بری چیز ہے پینے کی ۔ اور کیا بری آرام گاہ ہے ۔

By Moudoodi

صاف کہہ دو کہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے ، اب جس کا جی چاہے مان لے اور جس کا جی چاہے انکار کر دے ۔ 31 ہم نے ﴿انکار کرنے والے﴾ ظالموں کے لیے ایک آگ تیار کر رکھی ہے جس کی لپٹیں انہیں گھیرے میں لے چکی ہیں ۔ 32 وہاں اگر وہ پانی مانگیں گے تو ایسے پانی سے ان کی تواضع کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا 33 اور ان کا منہ بھون ڈالے گا ، بدترین پینے کی چیز اور بہت بری آرام گاہ!

By Mufti Naeem

اور ( اے پیغمبر ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ( ظاہر ہوچکا ) ہے ، پس جو چاہے ایمان قبول کرلے اور جو چاہے کافر رہے ، بے شک ہم نے ظالموں کے لیے ( دوزخ کی ) آگ تیار کر رکھی ہے ، جس کی قنایتیں ( دیواریں ) ان کو گھیریہوئے ہوں گی اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ کی طرح ( کھولتا ہوا گرم ) ہوگا جو چہروں کو بھون ڈالے گا ، ( یہ ) بہت بُری پینے کی چیز ( ہے ) اور ( دوزخ ) بہت بُری آرام گاہ ( ہے ) ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور کہہ دو کہ : حق تو تمہارے رب کی طرف سے آچکا ہے ۔ اب جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے کفر اختیار کرے ۔ ( ٢٣ ) ہم نے بیشک ( ایسے ) ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں ان کو گھیرے میں لے لیں گی ، اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد کا جواب ایسے پانی سے دیا جائے گا جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا ، ( اور ) چہروں کو بھون کر رکھ دے گا ۔ کیسا بدترین پانی ، اور کیسی بری آرام گاہ ! ۔

By Noor ul Amin

نیز آپ کہہ دیجئے کہ یہ دعوتِ حق توتمہارے رب کی طرف سے ہے پس جو چاہےایمان لے آئے اورجو چاہےانکارکردے ، بیشک ہم نے ظالموں کے لئے آگ تیارکررکھی ہے جس کی قناتیں اسے گھیرے ہوئے ہیں اور اگروہ پانی مانگیں گے توانہیں پینے کو جوپانی دیاجائے گا وہ پگھلے ہوئے تانبے کی طرح گرم ہوگا اور ان کے چہرے بھون ڈالے گا بہت ہی براپانی ہوگا اور بہت ہی بری رہنے کی جگہ ہوگی

By Kanzul Eman

اور فرما دو کہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے ( ف۵۹ ) تو جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے کفر کرے ( ف٦۰ ) بیشک ہم نے ظالموں ( ف٦۱ ) کے لیے وہ آگ تیار کر رکھی ہے جس کی دیواریں انھیں گھیر لیں گی ، اور اگر ( ف٦۲ ) پانی کے لیے فریاد کریں تو ان کی فریاد رسی ہوگی اس پانی سے کہ چرخ دے ( کھولتے ہوئے ) دھات کی طرح ہے کہ ان کے منہ بھون دے گا کیا ہی برا پینا ہے ( ف٦۳ ) اور دوزخ کیا ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ،

By Tahir ul Qadri

اور فرما دیجئے کہ ( یہ ) حق تمہارے رب کی طرف سے ہے ، پس جو چاہے ایمان لے آئے اور جو چاہے انکار کردے ، بیشک ہم نے ظالموں کے لئے ( دوزخ کی ) آگ تیار کر رکھی ہے جس کی دیواریں انہیں گھیر لیں گی ، اور اگر وہ ( پیاس اور تکلیف کے باعث ) فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا جو ان کے چہروں کو بھون دے گا ، کتنا برا مشروب ہے ، اور کتنی بری آرام گاہ ہے