Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मैं नहीं समझता कि वह (क़ियामत की) घड़ी कभी आएगी। और यदि मैं वास्तव में अपने रब के पास पलटा भी तो निश्चय ही पलटने की जगह इस से भी उत्तम पाऊँगा।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور میں نہیں سمجھتاکہ قیامت بھی قائم ہونے والی ہے اوریقینااگرمیں اپنے رب کی طرف لوٹا بھی دیاگیاتویقینامیں ضروراس سے بہترلوٹنے کی جگہ پاؤں گا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور میں قیامت کے آنے کا بھی گمان نہیں رکھتا اور اگر میں اپنے رب کی طرف لوٹایا ہی گیا تو اس سے بھی بہتر مرجع پاؤں گا!

By Hussain Najfi

اور میں خیال نہیں کرتا کہ کبھی قیامت برپا ہوگی اور اگر ( بالفرض ) میں کبھی اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا گیا تو اس ( باغ ) سے بہتر ٹھکانہ پاؤں گا ۔

By Moudoodi

اور مجھے توقع نہیں کہ قیامت کی گھڑی کبھی آئے گی ۔ تاہم اگر کبھی مجھے اپنے رب کے حضور پلٹایا بھی گیا تو ضرور اس سے بھی زیادہ شاندار جگہ پاؤں گا ۔ 38

By Mufti Naeem

اور نہ میں یہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہوگی اور ( بغرض محال ) اگر میں اپنے رب کی طرف لوٹا ( بھی ) دیا گیا تو وہاں ضرور بالضرور اس سے زیادہ اچھی پلٹنے ( لوٹنے ) کی جگہ پالوں گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور میرا خیال یہ ہے کہ قیامت کبھی نہیں آئے گی ، اور اگر کبھی مجھے اپنے رب کے پاس واپس بھیجا بھی گیا ، تب بھی مجھے یقین ہے کہ مجھے اس سے بھی اچھی جگہ ملے گی ۔

By Noor ul Amin

اور نہ ہی میں یہ گمان کرتا ہوں کہ قیا مت قائم ہوگی اور اگرمجھے اپنے رب کے ہاں لے جایا بھی گیاتومیں اس سے بہترجگہ پائوں گا

By Kanzul Eman

اور میں گمان نہیں کرتا کہ قیامت قائم ہو اور اگر میں ( ف۷۸ ) اپنے رب کی طرف پھر گیا بھی تو ضرور اس باغ سے بہتر پلٹنے کی جگہ پاؤں گا ( ف۷۹ )

By Tahir ul Qadri

اور نہ ہی یہ گمان کرتا ہوں کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر ( بالفرض ) میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو بھی یقیناً میں ان باغات سے بہتر پلٹنے کی جگہ پاؤں گا