वह बोल उठी, "मैं तुझ से बचने के लिए रहमान की पनाह माँगती हूँ; यदि तू (अल्लाह का) डर रखने वाला है (तो यहाँ से हट जाएगा) ।"
مریم نے کہا:یقیناًمیں تجھ سے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں اگرتواﷲ تعالیٰ سے ڈر جانے والا ہے۔
وہ بولی کہ اگر تم خدا ترس آدمی ہو تو میں تم سے خدائے رحمٰن کی پناہ مانگتی ہوں!
مریم نے ( گھبرا کر ) کہا کہ اگر تو پرہیزگار آدمی ہے تو میں تجھ سے خدائے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں ۔
مریم یکایک بول اٹھی کہ “ اگر تو کوئی خدا ترس آدمی ہے تو میں تجھ سے رحمان کی پناہ مانگتی ہوں ۔ “
۔ ( حضرت مریم رضی اللہ عنہا نے ) کہا کہ میں تم سے رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کی پناہ مانگتی ہوں اگر تم کچھ بھی پرہیزگار ہو ( تو یہاں سے ہٹ جاؤ ) ۔
مریم نے کہا : میں تم سے خدائے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں ۔ اگر تم میں خدا کا خوف ہے ( تو یہاں سے ہٹ جاؤ )
وہ بولی ، اگر تمہیں کچھ اللہ کاخوف ہے تومیں تم سے رحمن کی پناہ مانگتی ہوں ‘‘
بولی میں تجھ سے رحمان کی پناہ مانگتی ہوں اگر تجھے خدا کا ڈر ہے ،
۔ ( مریم علیہا السلام نے ) کہا: بیشک میں تجھ سے ( خدائے ) رحمان کی پناہ مانگتی ہوں اگر تو ( اللہ سے ) ڈرنے والا ہے ۔