Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर उसे उस (बच्चे) का गर्भ रह गया और वह उसे लिए हुए एक दूर के स्थान पर अलग चली गई।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھر مریم نے اس بچے کاحمل اُٹھالیاتووہ اس کے ساتھ الگ ہوکرایک دورکی جگہ چلی گئی۔

By Amin Ahsan Islahi

پس اس نے اس کا حمل اٹھالیا اور وہ اس کو لے کر ایک دور کے مقام کو چلی گئی ۔

By Hussain Najfi

پس وہ اس ( لڑکے ) کے ساتھ حاملہ ہوگئی پھر وہ اس حمل کو لئے ہوئے دور جگہ چلی گئی ۔

By Moudoodi

مریم کو اس بچے کا حمل رہ گیا اور وہ اس حمل کو لیے ہوئے ایک دور کے مقام پر چلی گئی ۔ 16

By Mufti Naeem

پس وہ اس ( بچے ) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں پھر وہ اسے ( پیٹ میں ) لیے ایک دور جگہ ( الگ ) چلی گئیں

By Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ مریم کو اس بچے کا حمل ٹھہر گیا ( اور جب ولادت کا وقت قریب آیا ) تو وہ اس کو لے کر لوگوں سے الگ ایک دور مقام پر چلی گئیں ۔

By Noor ul Amin

چنانچہ مریم کو اس بچے کاحمل ٹھہرگیاتووہ اس حالت میں ایک دورمکان میں علیحدہ جابیٹھیں

By Kanzul Eman

اب مریم نے اسے پیٹ میں لیا پھر اسے لیے ہوئے ایک دور جگہ چلی گئی ( ف۳۲ )

By Tahir ul Qadri

پس مریم نے اسے پیٹ میں لے لیا اور ( آبادی سے ) الگ ہوکر دور ایک مقام پر جا بیٹھیں