अतः तू उसे खा और पी और आँखें ठंडी कर। फिर यदि तू किसी आदमी को देखे तो कह देना, मैंने तो रहमान के लिए रोज़े की मन्नत मानी है। इसलिए मैं आज किसी मनुष्य से न बोलूँगी।"
پس تم کھاؤ اورپیواورآنکھیں ٹھنڈی کروپھراگرتم انسانوں میں سے کسی کو دیکھو تو اُس سے کہہ دوکہ یقینامیں نے رحمٰن کے لیے روزے کی نذرمان رکھی ہے ،چنانچہ آج میں کسی انسان سے ہرگزکوئی بات نہ کروں گی۔
پس کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو اور اگر کوئی آدمی معترض ہو تو اس سے اشارے سے کہہ دیجیو کہ میں نے خدائے رحمٰن کیلئے روزے کی منت مان رکھی ہے تو آج میں کسی انسان سے کوئی بات نہیں کرسکتی!
پس تو ( خرمے ) کھا اور ( نہر کا پانی ) پی اور ( بیٹے کو دیکھ کر ) اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر ۔ پھر اگر کسی آدمی کو دیکھے اور ( وہ تم سے کچھ پوچھے ) تو ( اشارہ سے ) کہہ دینا کہ میں نے خدائے رحمن کے لئے ( چپ کے ) روزہ کی منت مانی ہے تو میں آج کسی آدمی سے بات نہیں کروں گی ۔
پس تو کھا اور پی اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر ۔ پھر اگر کوئی آدمی تجھے نظر آئے تو اس سے کہہ دے کہ میں نے رحمان کے لیے روزے کی نذر مانی ہے ، اس لیے آج میں کسی سے نہ بولوں گی ۔ “ 18
تو ( کھجوریں ) کھائیے اور ( پانی ) پیجئے اور آنکھیں ٹھنڈی کیجیے پھر اگر کسی آدمی پر آپ کی نظر پڑے تو ( اشارے سے اس سے ) کہیے کہ میں نے رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کے واسطے روزے کی نذر مانی ہوئی ہے ، پس آج میں کسی شخص سے ہرگز بات نہ کروں گی
اب کھاؤ ، اور پیو ، اور آنکھیں ٹھنڈی رکھو ۔ ( ١٣ ) اور اگر لوگوں میں سے کسی کو آتا دیکھو تو ( اشارے سے ) کہہ دینا کہ : آج میں نے خدائے رحمن کے لیے ایک روزے کی منت مانی ہے ، اس لیے میں کسی بھی انسان سے بات نہیں کروں گی ۔ ( ١٤ )
پھرکھائو ، پیواوراپنی آنکھ ( بچے کو دیکھ کر ) ٹھنڈی کروپھراگرکسی آدمی کو دیکھوتوکہہ دیناکہ:’’میں نے رحمن کے لئے روزہ کی نذر مانی ہے لہٰذاآج کسی انسان سے کلام نہ کروں گی‘‘
تو کھا اور پی اور آنکھ ٹھنڈی رکھ ( ف۳۸ ) پھر اگر تو کسی آدمی کو دیکھے ( ف۳۹ ) تو کہہ دینا میں نے آج رحمان کا روزہ مانا ہے تو آج ہرگز کسی آدمی سے بات نہ کروں گی ( ف٤۰ )
سو تم کھاؤ اور پیو اور ( اپنے حسین و جمیل فرزند کو دیکھ کر ) آنکھیں ٹھنڈی کرو ، پھر اگر تم کسی بھی انسان کو دیکھو تو ( اشارے سے ) کہہ دینا کہ میں نے ( خدائے ) رحمان کے لئے ( خاموشی کے ) روزہ کی نذر مانی ہوئی ہے سو میں آج کسی انسان سے قطعاً گفتگو نہیں کروں گی