धरती और जो भी उस के ऊपर है उस के वारिस हम ही रह जाएँगे और हमारी ही ओर उन्हें लौटना होगा
یقیناہم ہی زمین کے وارث ہوں گے اورجو اس پرہے اوروہ سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے۔
بیشک زمین اور روئے زمین پر بسنے والوں کے وارث ہم ہوں گے اور سارے لوگ ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے ۔
۔ ( آخرکار ) ہم ہی زمین کے اور جو کچھ اس کے اوپر ہے اس کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف لوٹائے جائیں گے ۔
آخر کار ہم ہی زمین اور اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے ۔ 25 ؏2
بے شک ہم ہی زمین اور جو کچھ اس کے اوپر ہے ( سب ) کے وارث ہوں گے اور ( سب لوگ ) ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے ۔
یقین جانو کہ زمین اور اس پر سارے رہنے والوں کے وارث ہم ہی ہوں گے ، اور ہماری طرف ہی ان سب کو لوٹایا جائے گا ۔
بلاشبہ ہم ہی زمین اور اس پر موجودسب چیزوں کے وارث ہوں گے اور انہیں ہمارے ہاں ہی لوٹنا ہے
بیشک زمین اور جو کچھ اس پر ہے سب کے وارث ہم ہوں گے ( ف٦۳ ) اور وہ ہماری ہی طرف پھریں گے ( ف٦٤ )
بیشک ہم ہی زمین کے ( بھی ) وارث ہیں اور ان کے ( بھی ) جو اس پر ( رہتے ) ہیں اور ( سب ) ہماری ہی طرف لوٹائے جائیں گے