Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ये वे पैग़म्बर हैं जो अल्लाह के कृपापात्र हुए, आदम की सन्तान में से और उन लोगों के वंशज में से जिन को हम ने नूह के साथ सवार किया, और इबराहीम और इसराईल के वंशज में से और उन में से जिन को हम ने सीधा मार्ग दिखाया और चुन लिया। जब उन्हें रहमान की आयतें सुनाई जातीं तो वे सजदा करते और रोते हुए गिर पड़ते थे

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یہی لوگ ہیں جوان پیغمبروں میں سے تھے جن پراﷲ تعالیٰ نے آدم کی اولاد میں سے انعام فرمایا، اوران میں سے جن کوہم نے نوح کے ساتھ سوارکیاتھا،اورابراہیم اور یعقوب کی اولادمیں سے ، اوران میں سے جنہیں ہم نے ہدایت بخشی اورہم نے منتخب کیا۔جب انہیں رحمان کی آیات پڑھ کرسنائی جاتی تھیں تووہ سجدہ کرتے ہوئے اورروتے ہوئے گرپڑتے تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے ، نبیوں میں سے ، اپنا فضل فرمایا ، آدم کی اولاد میں سے اور ان لوگوں کی نسل میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کرایا اور ابراہیم واسرائیل کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور جن کو برگزیدہ کیا ۔ جب ان کو خدائے رحمٰن کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو سجدہ کرتے اور روتے ہوئے گر پڑتے ۔

By Hussain Najfi

یہ وہ نبی ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ۔ آدم ( ع ) کی نسل سے اور ان کی نسل سے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھا اور ابراہیم و اسرائیل ( یعقوب ) کی نسل سے اور ( یہ سب ) ان لوگوں میں سے تھے جنہیں ہم نے راہ رست دکھائی اور منتخب کیا جب ان کے سامنے خدائے رحمن کی آیتین پڑھی جاتی تھیں تو وہ روتے ہوئے سجدے میں گر پڑتے تھے ۔

By Moudoodi

یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا آدم ( علیہ السلام ) کی اولاد میں سے ، اور ان لوگوں کی نسل سے جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا ، اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کی نسل سے اور اسرائیل ( علیہ السلام ) کی نسل سے ۔ اور یہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ کیا ۔ ان کا حال یہ تھا کہ جب رحمان کی آیات ان کو سنائی جاتیں تو روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے ۔ السجدۃ 5

By Mufti Naeem

یہ وہ ( مقدس ) لوگ ہیں جن پراللہ ( تعالیٰ ) نے خاص انعام فرمایا ہے ، انبیاء میں سے ہیں آدم ( علیہ السلام ) کی نسل سے اور بعض ان لوگوں کی نسل سے ہیں جن کو ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ ( کشتی میں ) سوار کیا تھا اور بعض ابراہیم اوریعقوب اوراسرائیل ( علیہما السلام ) کی نسل ے ہیں اور ( یہ سب حضرات ) ان لوگوںمیں سے ( ہیں ) جن کو ہم نے ہدایت عطافرمائی اور منتخب فرمایا ، جب ان کے سامنے رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو سجدے میں گر پڑے اور ( زارو قطاروتے رہتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

آدم کی اولاد میں سے یہ وہ نبی ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ، اور ان میں سے کچھ ان لوگوں کی اولاد میں سے ہیں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ ( کشتی میں ) سوار کیا تھا ، اور کچھ ابراہیم اور اسرائیل ( یعقوب علیہ السلام ) کی اولاد میں سے ہیں ۔ اور یہ سب ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت دی ، اور ( اپنے دین کے لیے ) منتخب کیا ۔ جب ان کے سامنے خدائے رحمن کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تو یہ روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے ۔ ( ٢٩ )

By Noor ul Amin

یہ وہ انبیاء ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا تھاوہ آدم کی اولادسے اور ان لوگوں سے تھے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھااورابراہیم اور یعقوب کی اولاد سے تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جنہیں ہم نے ہدایت عطاکی تھی اور ہمارے پسندیدہ لوگوں میں سے تھے ، جب انہیں اللہ رحمن کی آیات سنائی جاتیں تووہ روتے ہوئے سجدہ میں گرجاتے تھے

By Kanzul Eman

یہ ہیں جن پر اللہ نے احسان کیا غیب کی خبریں بتانے میں سے آدم کی اولاد سے ( ف۹۵ ) اور ان میں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا ( ف۹٦ ) اور ابراہیم ( ف۹۷ ) اور یعقوب کی اولاد سے ( ف۹۸ ) اور ان میں سے جنہیں ہم نے راہ دکھائی اور چن لیا ( ف۹۹ ) جب ان پر رحمن کی آیتیں پڑھی جاتیں گر پڑتے سجدہ کرتے اور روتے ( ف۱۰۰ ) ( السجدة ) ۵

By Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے زمرۂ انبیاء میں سے آدم ( علیہ السلام ) کی اولاد سے ہیں اور ان ( مومنوں ) میں سے ہیں جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی میں ( طوفان سے بچا کر ) اٹھا لیا تھا ، اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کی اور اسرائیل ( یعنی یعقوب علیہ السلام ) کی اولاد سے ہیں اور ان ( منتخب ) لوگوں میں سے ہیں جنہیں ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ بنایا ، جب ان پر ( خدائے ) رحمان کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے وہ سجدہ کرتے ہوئے اور ( زار و قطار ) روتے ہوئے گر پڑتے ہیں