Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर उन के पश्चात ऐसे बुरे लोग उन के उत्तराधिकारी हुए, जिन्होंने नमाज़ को गँवाया और मन की इच्छाओं के पीछे पड़े। अतः जल्द ही वे गुमराही (के परिणाम) से दोचार होगा

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھراُن کے بعدایسے جانشین اُن کی جگہ آئے جنہوں نے نمازکوضائع کیا اور خواہشاتِ نفس کے پیچھے لگ گئے،تو جلدہی وہ گمراہی کوملیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

پھر ان کے بعد ان کے ایسے جانشین اٹھے ، جنہوں نے نماز ضائع کردی اور خواہشوں کے پیچھے پڑ گئے تو یہ لوگ عنقریب اپنی گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں گے ۔

By Hussain Najfi

پھر ان کے بعد کچھ وہ ناخلف ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نمازوں کو ضائع کیا اور خواہشات کی پیروی کی پس وہ عنقریب گمراہی ( کے انجام ) سے دوچار ہوں گے ۔

By Moudoodi

پھر ان کے بعد وہ ناخلف لوگ ان کے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کو ضائع کیا 35 اور خواہشات نفس کی پیروی کی ، 36 پس قریب ہے کہ وہ گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں ۔

By Mufti Naeem

پھر ان کے بعد چند اسے نا اہل لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشاتِ نفسانی کی پیروی کی ، سو عنقریب یہ لوگ ( آخرت میں ) خرابی پائیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کی جگہ آئے جنہوں نے نمازوں کو برباد کیا ، اور اپنی نفسانی خواہشات کے پیچھے چلے ۔ چنانچہ ان کی گمراہی بہت جلد ان کے سامنے آجائے گی ۔ ( ٣٠ )

By Noor ul Amin

پھران کے بعدان کی نالائق اولادان کی جانشین بنی جنہوں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات کے پیچھے لگ گئے وہ عنقریب گمراہی کے انجام سے دو چار ہوں گے

By Kanzul Eman

تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے ( ف۱۰۱ ) جنہوں نے نمازیں گنوائیں اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے ( ف۱۰۲ ) تو عنقریب وہ دوزخ میں غی کا جنگل پائیں گے ( ف۱۰۳ )

By Tahir ul Qadri

پھر ان کے بعد وہ ناخلف جانشین ہوئے جنہوں نے نمازیں ضائع کردیں اور خواہشاتِ ( نفسانی ) کے پیرو ہوگئے تو عنقریب وہ آخرت کے عذاب ( دوزخ کی وادئ غی ) سے دوچار ہوں گے