क्या तुम ने देखा नहीं कि हम ने शैतानों को छोड़ रखा है, जो इनकार करने वालों पर नियुक्त है?
کیا آپ نے دیکھانہیں کہ یقیناًہم نے کافروں پرشیاطین بھیج دیے ہیں جوانہیں اُبھار رہے ہیں،خوب اُبھارنا۔
تم نے دیکھا نہیں کہ ہم نے کافروں پر شیاطین کو چھوڑ دیا ، وہ انہیں خوب خوب اکسا رہے ہیں ۔
اے ( رسول ( ص ) ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر چھوڑ رکھا ہے جو انہیں برابر اکساتے رہتے ہیں ۔
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ ہم نے ان منکرین حق پر شیاطین چھوڑ رکھے ہیں جو انہیں خوب خوب ﴿مخالفت حق پر﴾ اکسا رہے ہیں؟
کیا آپ ﷺ کو معلوم نہیں کہ بلاشبہ ہم نے شیطانوں کو کفار پر مسلط کررکھا ہے کہ وہ ان کو خوب ( برائی پر ) اکساتے رہتے ہیں
۔ ( اے پیغمبر ) کیا تمہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ ہم نے کافروں پر شیاطین چھوڑ رکھے ہیں جو انہیں برابر اکساتے رہتے ہیں؟
آپ دیکھتے نہیں کہ ہم نے کافروں پر شیطان چھوڑرکھے ہیںجو ا نہیں اکساتے رہتے ہیں
کیا تم نے نہ دیکھا کہ ہم نے کافروں پر شیطان بھیجے ( ف۱٤۳ ) کہ وہ انھیں خوب اچھالتے ہیں ( ف۱٤٤ )
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ ہم نے شیطانوں کو کافروں پر بھیجا ہے وہ انہیں ہر وقت ( اسلام کی مخالفت پر ) اکساتے رہتے ہیں