अतः तुम उन के लिए जल्दी न करो। हम तो बस उन के लिए (उन की बातें) गिन रहे हैं
چنانچہ آپ ان پر جلدی نہ کریںیقیناہم اُن کے لیے دن شمارکر رہے ہیں،اچھی طرح شمار کرنا۔
تو تم ان کے فیصلے کیلئے جلدی نہ کرو ۔ ہم ان کیلئے اچھی طرح گنتی کر رہے ہیں ۔
آپ ان کے بارے میں جلدی نہ کیجئے ہم تو اچھی طرح ان کے دن گن رہے ہیں ۔
اچھا ، تو اب ان نزول عذاب کے لیے بےتاب نہ ہو ۔ ہم ان کے دن گن رہے ہیں ۔ 51
تو آپ ﷺ ان پر ( نزولِ عذاب کے لیے ) جلدی نہ کیجیے اور ہم تو ان کے لیے ( ایام زندگی کو ) خود شمار کررہے ہیں ۔
لہذا تم ان کے معاملے میں جلدی نہ کرو ، ہم تو ان کے لیے گنتی گن رہے ہیں ۔
سوآپ جلدی نہ کیجئے ہم ان کے دن گن رہے ہیں
تو تم ان پر جلدی نہ کرو ، ہم تو ان کی گنتی پوری کرتے ہیں ( ف۱٤۵ )
سو آپ ان پر ( عذاب کے لئے ) جلدی نہ کریں ہم تو خود ہی ان کے ( انجام کے ) لئے دن شمار کرتے رہتے ہیں