Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन्हें सिफ़ारिश का अधिकार प्राप्त न होगा। सिवाय उस के, जिस ने रहमान के यहाँ से अनुमोदन प्राप्त कर लिया हो

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اُنہیں کسی سفارش کا اختیارنہیں ہوگامگر جنہوں نے رحمن سے کوئی عہدلے رکھاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اس دن کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا مگر اس کو جس نے اللہ کے پاس کوئی عہد حاصل کرلیا ۔

By Hussain Najfi

انہیں شفاعت کا کوئی اختیار نہ ہوگا سوائے اس کے جس نے اللہ سے عہد لے لیا ہوگا ۔

By Moudoodi

اس وقت لوگ کوئی سفارش لانے پر قادر نہ ہوں گے بجز اس کے جس نے رحمان کے حضور سے پروانہ حاصل کر لیا ہو ۔ 52

By Mufti Naeem

۔ ( پس لوگ ) کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے ( مگر ) سوائے ان کے کہ جنہوں نے رحمن ( اللہ تعالیٰ ) سے اجازت ( عہد ) لی ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

لوگوں کو کسی کی سفارش کرنے کا اختیار بھی نہیں ہوگا ، سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے خدائے رحمن سے کوئی اجازت حاصل کرلی ہو ۔

By Noor ul Amin

اس دن لوگوں کو ( کسی کے لئے ) سفارش کرنے کا اختیار نہیں ہوگا مگر جس کو رحمن سے ا جا ز ت ملے گی ( مگریہ سفارش بھی صرف اجازت ملنے کے بعدان لوگوں کے حق میں کرسکیں گے جنہوں نے اللہ کے علاوہ کسی اور کی عبادت نہیں کی ہوگی اور نہ ہی کسی انسان ، بزرگ اور نبی کو بخشش کاذریعہ سمجھاہوگا اور صرف اللہ ہی سے مانگتا رہاہوگا اور دنیامیں نیک عمل کرتا رہا ہوگا )

By Kanzul Eman

لوگ شفاعت کے مالک نہیں مگر وہی جنہوں نے رحمن کے پاس قرار رکھا ہے ( ف۱٤۸ )

By Tahir ul Qadri

۔ ( اس دن ) لوگ شفاعت کے مالک نہ ہوں گے سوائے ان کے جنہوں نے ( خدائے ) رحمان سے وعدۂ ( شفاعت ) لے لیا ہے