Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कहा, "ऐसा ही होगा। तेरे रब ने कहा कि यह मेरे लिए सरल है। इस से पहले मैं तुझे पैदा कर चुका हूँ, जबकि तू कुछ भी न था।"

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

کہا ایسا ہی ہو گا،آپ کےرب نے فرمایا کہ مجھ پروہ بہت آسان ہے اوریقینامیں اس سے پہلے آپ کو پیدا کر چکا ہوں حالانکہ آپ کچھ بھی نہ تھے۔

By Amin Ahsan Islahi

فرمایا: ایسا ہی ہوگا ۔ تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے لئے آسان ہے ۔ میں نے اس سے پہلے تم کو پیدا کیا درآنحالیکہ تم کچھ بھی نہ تھے ۔

By Hussain Najfi

ارشاد ہوا: ایسا ہی ہوگا ۔ تمہارا پروردگار فرماتا ہے کہ وہ مجھ پر آسان ہے اور میں نے ہی اس سے پہلے تمہیں پیدا کیا جبکہ تم کچھ بھی نہ تھے ۔

By Moudoodi

جواب ملا “ ایسا ہی ہوگا ۔ تیرا رب فرماتا ہے کہ یہ تو میرے لیے ایک ذرا سی بات ہے ، آخر اس سے پہلے میں تجھے پیدا کر چکا ہوں جب کہ تو کوئی چیز نہ تھا ۔ “ 6

By Mufti Naeem

فرمایا کہ اسی طرح ّ ( ہوگا ) تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے لیے معمولی بات ہے اور بے ک میں ( اس سے ) پہلے تمہیں ( بھی تو ) پیدا کرچکا ہوں ، حالانکہ تم کچھ بھی نہ تھے

By Mufti Taqi Usmani

کہا : ہاں ! ایسا ہی ہوگا ۔ تمہارے رب نے فرمایا ہے کہ یہ تو میرے لیے معمولی بات ہے ، اور اس سے پہلے میں نے تمہیں پیدا کیا تھا جب تم کچھ بھی نہیں تھے ۔ ( ٥ )

By Noor ul Amin

اللہ نے فرمایا’’ہاں ہوگاتیرارب یہ کہہ رہا ہے یہ میرے لئے آسان ہے اس سے پہلے میں تجھے پیداکرچکا ہوں جب آپ کچھ بھی نہیں تھے‘‘

By Kanzul Eman

فرمایا ایسا ہی ہے ( ف۱۰ ) تیرے رب نے فرمایا وہ مجھے آسان ہے اور میں نے تو اس سے پہلے تجھے اس وقت بنایا جب تک کچھ بھی نہ تھا ( ف۱۱ )

By Tahir ul Qadri

فرمایا: ( تعجب نہ کرو ) ایسے ہی ہوگا ، تمہارے رب نے فرمایا ہے: یہ ( لڑکا پیدا کرنا ) مجھ پر آسان ہے اور بیشک میں اس سے پہلے تمہیں ( بھی ) پیدا کرچکا ہوں اس حالت سے کہ تم ( سرے سے ) کوئی چیز ہی نہ تھے