Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

निस्संदेह जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए शीघ्र ही रहमान उन के लिए प्रेम उत्पन्न कर देगा

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناجولوگ ایمان لائے اورجنہوں نے نیکیاں کی ہیں جلد ہی رحمن اُن کے لیے محبت پیدا کر دے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، ان کیلئے خدائے رحمٰن مہر ومحبت پیدا کردے گا ۔

By Hussain Najfi

بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے ۔ ان کیلئے عنقریب خدائے رحمن ( لوگوں کے دلوں میں ) محبت قرار دے گا ۔

By Moudoodi

یقینا جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور عمل صالح کر رہے ہیں عنقریب رحمان ان کے لیے دلوں میں محبت پیدا کر دے گا ۔ 53

By Mufti Naeem

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو عنقریب رحمن ( اللہ تعالیٰ ) ان کے لیے ( مخلوق کے دلوں میں ) محبت پیدا کردیں گے ۔

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( ہاں ) بیشک جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، خدائے رحمن ان کے لیے دلوں میں محبت پیدا کردے گا ۔ ( ٣٧ )

By Noor ul Amin

یقیناجو ایمان لائے اور اچھے کام کررہے ہیں ، عنقریب اللہ تعالیٰ ( لوگوں کے دلوں میں ان کی نیکی اور پارسائی کی وجہ سے ان سے ) محبت پیدا کردے گا

By Kanzul Eman

بیشک وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے عنقریب ان کے لیے رحمن محبت کردے گا ( ف۱۵٦ )

By Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے تو ( خدائے ) رحمان ان کے لئے ( لوگوں کے ) دلوں میں محبت پیدا فرما دے گا