Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

उन से पहले कितनी ही नसलों को हम विनष्ट कर चुके हैं। क्या उन में किसी की आहट तुम पाते हो या उन की कोई भनक सुनते हो?

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوران سے پہلے کتنے ہی زمانے کے لوگوں کو ہم نے ہلاک کر دیا، کیا آپ ان میں سے کسی ایک کو بھی محسوس کرتے ہیں یاان کی کوئی آہٹ بھی سنتے ہیں؟

By Amin Ahsan Islahi

اور ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم نے ہلاک کر چھوڑا ۔ کیا تم ان میں سے کسی کو محسوس کرتے ہو یا ان کی کوئی آہٹ سنتے ہو؟

By Hussain Najfi

اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کی ہیں کیا آپ ان میں سے کسی کو بھی محسوس کرتے ہیں یا ان کی کوئی بھنک بھی سنتے ہیں ۔

By Moudoodi

ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں ، پھر آج کہیں تم ان کا نشان پاتے ہو یا ان کی بھنک بھی کہیں سنائی دیتی ہے؟ ؏ 6

By Mufti Naeem

اور کتنے ہی گروہوں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کردیا ، کیا آپ ان میں سے کسی کو محسوس کرتے ہیں یا ان کی کوئی آہٹ ( بھی ) سنتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

ان سے پہلے ہم کتنی ہی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں ۔ کیا تمہیں ٹٹولنے سے بھی ان میں سے کسی کا پتہ ملتا ہے ، یا ان میں سے کسی کی بھنک بھی تمہیں سنائی دیتی ہے؟

By Noor ul Amin

ہم ان سے پہلے کئی قومیں ہلاک کر چکے ہیں کیا آپ ان میں سے کسی کانشان پاتے ہیں یاان میں سے کسی کی بھنک بھی آپ کو سنائی دیتی ہے؟

By Kanzul Eman

اور ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں کھپائیں ( قومیں ہلاک کیں ) ( ف۱۵۷ ) کیا تم ان میں کسی کو دیکھتے ہو یا ان کی بھنک ( ذرا بھی آواز ) سنتے ہو ( ف۱۵۸ )

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کر دیا ہے ، کیا آپ ان میں سے کسی کا وجود بھی دیکھتے ہیں یا کسی کی کوئی آہٹ بھی سنتے ہیں