जिन लोगों ने इनकार किया ख़्वाह अहले-किताब हों या मुशरिकीन, वे नहीं चाहते कि तुम्हारे ऊपर तुम्हारे रब की तरफ़ से कोई भलाई उतारी जाए, और अल्लाह जिसको चाहता है अपनी रहमत के लिए ख़ास कर लेता है, अल्लाह बड़े फ़ज़्ल वाला है।
اہل کتاب میں سے جن لوگوں نے کفرکیانہ وہ پسندکرتے ہیں اورنہ مشرکین کہ آپ پر آپ کے رب کی جانب سے کوئی بھلائی نازل کی جائے اوراﷲ تعالیٰ اپنی رحمت کے ساتھ جسے چاہتاہے خاص کرلیتاہے اوراﷲ تعالیٰ بہت بڑے فضل والا ہے۔
جن لوگوں نے کفر کیا ، اہلِ کتاب ہوں یا مشرکین ، نہیں چاہتے کہ تمہارے اوپر تمہارے رب کی طرف سے کوئی رحمت نازل ہو اور اللہ اپنی رحمت کیلئے خاص کرتا ہے جن کو چاہتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔
جو لوگ کافر ہیں ( خواہ ) اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین میں سے وہ ہرگز پسند نہیں کرتے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے لئے کوئی بھلائی نازل ہو ۔ حالانکہ اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے لئے مخصوص کر لیتا ہے اور اللہ بڑے فضل و کرم والا ہے ۔
یہ لوگ جنہوں نے دعوت حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ، خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرک ہوں ، ہرگز یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی نازل ہو ، مگر اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لیے چن لیتا ہے اور وہ بڑا فضل فرمانے والا ہے ۔
اور اہلِ کتاب میں سے جو کافر ہیں وہ یہ پسند نہیں کرتے اور نہ مشرکین ( یہ چاہتے ہیں ) کہ تمہارے رب کی طرف سے تم لوگوں پر کوئی بھلائی نازل ہو ، اور اﷲ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں اپنی رحمت کے ساتھ خاص کردیتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) بڑے فضل والے ہیں ۔
کافر لوگ خواہ اہل کتاب میں سے ہوں یا مشرکین میں سے ، یہ پسند نہیں کرتے کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے کوئی بھلائی تم پر نازل ہو ، حالانکہ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت کے لیے مخصوص فرما لیتا ہے ۔ اور اللہ فضل عظیم کا مالک ہے ۔
جو لوگ کافرہیں خواہ وہ اہل کتاب ہوں یامشرکین سے ان میں سے کوئی بھی نہیں چاہتاکہ تمہارے رب کی طرف کوئی بھلائی نازل ہو ، اوراللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت سے خاص کردیتا ہے اور وہ بڑا ہی فضل کرنے والا ہے
وہ جو کافر ہیں کتابی یا مشرک ( ف۱۸۸ ) وہ نہیں چاہتے کہ تم پر کوئی بھلائی اترے تمہارے رب کے پاس سے ( ف۱۸۹ ) اور اللہ اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے جسے چاہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔
نہ وہ لوگ جو اہلِ کتاب میں سے کافر ہو گئے اور نہ ہی مشرکین اسے پسند کرتے ہیں کہ تمہارے رب کی طرف سے تم پر کوئی بھلائی اترے ، اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے ، اور اللہ بڑے فضل والا ہے