Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और नमाज़ क़ायम करो और ज़कात अदा करो, और जो भलाई तुम अपने लिए आगे भेजोगे उसको तुम अल्लाह के पास पाओगे, जो कुछ तुम करते हो अल्लाह यक़ीनन उसको देख रहा है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورنماز قائم کرو اورزکوٰۃ ادا کرواورجوبھلائی تم اپنی جانوں کے لیے آگے بھیجوگے اﷲ تعالیٰ کے ہاں تم اس کو موجود پاؤ گے،یقیناجوبھی تم عمل کرتے ہواﷲ تعالیٰ اسے خوب دیکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور نماز کا اہتمام کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور جو نیکی بھی تم اپنے لئے کرو گے ، اسے اللہ کے پاس پاؤ گے ۔ جو کچھ تم کر رہے ہو ، اللہ اس کو دیکھ رہا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور نماز قائم کرو ۔ اور زکوٰۃ ادا کرو ۔ اور جو کچھ نیکی اور بھلائی اپنے لئے ( زادِ راہ کے طور پر ) آگے بھیج دوگے اسے اللہ کے یہاں موجود پاؤگے جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے ۔

By Moudoodi

نماز قائم کرو اور زکوٰة دو ۔ تم اپنی عا قبت کےلیے جو بھلائی کما کر آگے بھیجو گے ، اللہ کے ہاں اسے موجود پاؤ گے ۔ جو کچھ تم کرتے ہو ، وہ سب اللہ کی نظر میں ہے ۔

By Mufti Naeem

اور نماز قائم کیا کرو اور زکوٰۃ ادا کیا کرو اور تم لوگ اپنی جانوں کے لیے جو ( بھی ) نیکی آگے بھیج رہے ہو اسے اﷲ ( تعالیٰ ) کے ہاں پاؤگے ، بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے کاموں کو خوب دیکھنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور ( یاد رکھو کہ ) جو بھلائی کا عمل بھی تم خود اپنے فائدے کے لیے آگے بھیج دو گے اس کو اللہ کے پاس پاؤ گے بیشک جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور نمازقائم کرواور زکوٰۃاداکرواوراپنے لئےجو بھی نیکی کے کام تم آگے بھیجوگے انہیں اللہ کے ہاں پالو گے ، اورجو کام تم کرتے ہوبلا شبہ اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے

By Kanzul Eman

اور نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو ( ف۱۹۵ ) اور اپنی جانوں کے لئے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے یہاں پاؤ گے بیشک اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ۔

By Tahir ul Qadri

اور نماز قائم ( کیا ) کرو اور زکوٰۃ دیتے رہا کرو ، اور تم اپنے لئے جو نیکی بھی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے حضور پا لو گے ، جو کچھ تم کر رہے ہو یقینا اللہ اسے دیکھ رہا ہے