और उससे बढ़ कर ज़ालिम और कौन होगा जो अल्लाह की मस्जिदों को इससे रोके कि वहाँ अल्लाह के नाम की याद की जाए और उनको उजाड़ने की कोशिश करे, उनका हाल तो यह होना चाहिए था कि मस्जिदों में अल्लाह से डरते हुए दाख़िल हों, उनके लिए दुनिया में रुसवाई है और आख़िरत में उनके लिए भारी सज़ा है।
اوراُس سے بڑاظالم اورکون ہے جس نے اﷲ تعالیٰ کی مسجدوں سے روکاکہ ان میں اس کانام لیاجائے اوراُن کوویران کرنے کی کوشش کی؟انہی لوگوں کا حق نہ تھاکہ ان میں داخل ہوتے مگر ڈرتے ہوئے،اُن کے لیے دنیامیں رسوائی ہے اورآخرت میں اُن کے لیے بہت بڑاعذاب ہے
اور ان سے بڑھ کر ظالم کون ہے ، جو اللہ کی مساجد کو اس بات سے محروم کریں کہ ان میں اس کا ذکر کیا جائے اور ان کی ویرانی کے درپے ہوں ۔ ان کیلئے زیبا نہ تھا کہ ان میں داخل ہوتے ، مگر ڈرتے ہوئے ۔ ان کیلئے دنیا میں رسوائی اور آخرت میں عذابِ عظیم ہے ۔
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اللہ کے ذکر سے ( اللہ کے بندوں کو ) روکے اور ان کی ویرانی و بربادی کی کوشش کرے حالانکہ ( روکنے والوں ) کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ مسجدوں میں داخل ہوں مگر ڈرتے ڈرتے ۔ ان لوگوں کے لئے دنیا میں ذلت و رسوائی اور آخرت میں بڑا عذاب ہے ۔
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ کے معبدوں میں اس کے نام کی یاد سے روکے اور ان کی ویرانی کے در پے ہو؟ ایسے لوگ اس قابل ہیں کہ ان عبادت گاہوں میں قدم نہ رکھیں اور اگر وہاں جائیں بھی تو ڈرتے ہوئے جائیں114 ۔ ان کے لیے تو دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں عذاب عظیم ۔
اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اﷲ ( تعالیٰ ) کی مسجدوں میں اس بات سے روکے کہ ان میں اس کا نام لیا جائے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کرے ، ایسے لوگوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان ( مسجدوں ) میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے ، ایسے لوگوں کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور ان ہی کو آخرت میں زبردست عذاب ہوگا ۔
اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ کی مسجدوں پر اس بات کی بندش لگا دے کہ ان میں اللہ کا نام لیا جائے ، اور ان کو ویران کرنے کی کوشش کرے ۔ ایسے لوگوں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان ( مسجدوں ) میں داخل ہوں مگر ڈرتے ہوئے ۔ ( ٧٤ ) ایسے لوگوں کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور انہی کو آخرت میں زبردست عذاب ہوگا ۔
اور اس شخص سے بڑھ کرکون ظالم ہو سکتا ہےجو اللہ کی مسجدوں میں اس کانام ذکرکرنے سے روکے اور اس کی خرابی کے درپے ہو؟ انہیں تو یہ چاہیے تھاکہ مسجدوں میں اللہ سے ڈرتے ڈرتے داخل ہوتے ایسے ہی لوگوں کے لئے دنیامیں رسوائی اور آخرت میں بہت بڑاعذاب ہے
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ( ف۲۰۳ ) جو اللہ کی مسجدوں کو روکے ان میں نام خدا لئے جانے سے ( ف۲۰٤ ) اور ان کی ویرانی میں کوشش کرے ( ف۲۰۵ ) ان کو نہ پہنچتا تھا کہ مسجدوں میں جائیں مگر ڈرتے ہوئے ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے ( ف۲۰٦ ) اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ۔ ( ف۲۰۷ )
اور اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ کی مسجدوں میں اس کے نام کا ذکر کیے جانے سے روک دے اور انہیں ویران کرنے کی کوشش کرے! انہیں ایسا کرنا مناسب نہ تھا کہ مسجدوں میں داخل ہوتے مگر ڈرتے ہوئے ، ان کے لئے دنیا میں ( بھی ) ذلّت ہے اور ان کے لئے آخرت میں ( بھی ) بڑا عذاب ہے