Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और मशरिक़ और मग़रिब अल्लाह ही के लिए है, तुम जिधर रुख़ करो उसी तरफ़ अल्लाह है, यक़ीनन अल्लाह वुसअत वाला है इल्म वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورمشرق اورمغرب اﷲ تعالیٰ کے لیے ہیں چنانچہ جدھربھی تم رُخ کروگے تواسی طرف اﷲ تعالیٰ کاچہرہ ہے ۔یقینااﷲ تعالیٰ بڑی وسعت والا،سب کچھ جاننے والا ہے

By Amin Ahsan Islahi

اور مشرق ہو یا مغرب ، دونوں اللہ ہی کے ہیں ، تو جدھر بھی رخ کرو اسی طرف اللہ ہے ۔ بیشک اللہ بڑی گنجائش رکھنے والا اور علم والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور مشرق و مغرب ( پورب و پچھم ) سب اللہ کے ہی ہیں سو تم جدھر بھی رخ کرو ادھر ہی اللہ کی ذات موجود ہے یقینا اللہ بڑی وسعت والا ، بڑا علم والا ہے ۔

By Moudoodi

مشرق اور مغرب سب اللہ کے ہیں ۔ جس طرف بھی تم رخ کرو گے ، اسی طرف اللہ کا رخ ہے115 اللہ بڑی وسعت والا ہے اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔ 116

By Mufti Naeem

اور مشرق اور مغرب ( غرض ہر سمت ) اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہے ، پس تم جس طرف بھی منہ کرو گے پس وہاں اﷲ ( تعالیٰ ) ( کی ذات موجود ) ہے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) بڑی وسعت والے بہت علم والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور مشرق و مغرب سب اللہ ہی کی ہیں ۔ لہذا جس طرف بھی تم رخ کرو گے ، وہیں اللہ کا رخ ہے ۔ ( ٧٥ ) بیشک اللہ بہت وسعت والا ، بڑا علم رکھنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اور مشرق اور مغرب سب اللہ ہی کے ہیں تم جدِھربھی رُخ کروگے اُدھرہی اللہ کا رُخ ہے ، بلاشبہ اللہ بہت وسعت والا اور سب کچھ جا ننے والا ہے

By Kanzul Eman

اور پورب و پچھم سب اللہ ہی کا ہے تو تم جدھر منہ کرو ادھر وجہ اللہ ( خدا کی رحمت تمہاری طرف متوجہ ) ہے بیشک اللہ وسعت والا علم والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور مشرق و مغرب ( سب ) اللہ ہی کا ہے ، پس تم جدھر بھی رخ کرو ادھر ہی اللہ کی توجہ ہے ( یعنی ہر سمت ہی اللہ کی ذات جلوہ گر ہے ) ، بیشک اللہ بڑی وسعت والا سب کچھ جاننے والا ہے