वह आसमानों और ज़मीन को वजूद में लाने वाला है, वह जब किसी काम का करना ठहरा लेता है तो बस उसके लिए फ़रमा देता है कि हो जा, तो वह हो जाता है।
آسمانوں اور زمین کا مُوجدہے اوروہ جب کسی کام کافیصلہ کرتاہے تویقینااس کووہ کہتاہے کہ ہوجاتووہ ہوجاتا ہے
وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے اور جب وہ کسی امر کا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس اس کیلئے فرمادیتا ہے کہ ہوجا! تو وہ ہوجاتا ہے ۔
۔ ( وہی ) آسمانوں اور زمین کا موجد ہے ۔ جب وہ کسی کام کے کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے ۔ تو اسے بس اتنا ہی کہتا ہے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتا ہے ۔
وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے ، اور جس بات کا وہ فیصلہ کرتا ہے ، اس کے لیے بس یہ حکم دیتا ہے کہ ’’ ہو جا ‘‘ اور وہ ہو جاتی ہے ۔
( وہ ) آسمانوں اور زمین کو بغیر ( مادے اور ) نمونے کے پیدا کرنے والا ( ہے ) اور جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو بس اسے فرما دیتا ہے ’’ہوجا‘‘ پس وہ ہوجاتا ہے ۔
وہ آسمانوں اور زمین کا موجد ہے اور جب وہ کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کے بارے میں بس اتنا کہتا ہے کہ : ہوجا ۔ چنانچہ وہ ہوجاتی ہے ۔ ( ٧٦ )
وہ آسمانوں اور زمین کاپیداکرنیوالا ہے اور جب وہ کسی کام کافیصلہ کرتا ہے توبس اتناہی کہہ دیتا ہے کہ’ ’ہوجا‘ ‘ تووہ ہوجاتی ہے
نیا پیدا کرنے والا آسمانوں اور زمین کا ( ف۲۱۰ ) اور جب کسی بات کا حکم فرمائے تو اس سے یہی فرماتا ہے کہ ہو جا وہ فورا ً ہوجاتی ہے ۔ ( ف۲۱۱ )
وہی آسمانوں اور زمین کو وجود میں لانے والا ہے ، اور جب کسی چیز ( کے ایجاد ) کا فیصلہ فرما لیتا ہے تو پھر اس کو صرف یہی فرماتا ہے کہ تو ہو جا پس وہ ہوجاتی ہے