Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो लोग इल्म नहीं रखते उन्होंने कहाः अल्लाह क्यों कलाम नहीं करता हमसे, या हमारे पास कोई निशानी क्यों नहीं आती, इसी तरह उनके अगले भी इन्हीं की सी बात कह चुके हैं, उन सबके दिल एक जैसे हैं, हमने पेश कर दी हैं निशानियाँ उन लोगों के लिए जो यक़ीन करने वाले हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجولوگ علم نہیں رکھتے انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ خودہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟اسی طرح ان کی بات کی طرح ان لوگوں نے کہاجوان سے پہلے تھے، ان سب کے دل ایک جیسے ہو گئے۔یقیناًہم نے آیتیں صاف صاف بیان کردی ہیں اُن لوگوں کے لیے جویقین کرتے ہیں

By Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ علم نہیں رکھتے ، وہ کہتے ہیں کہ خدا ہم سے ہم کلام کیوں نہیں ہوتا یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ، انہوں نے بھی انہی کی طرح کی بات کہی ۔ ان سب کے دل ایک ہی جیسے ہوگئے ۔ جو لوگ یقین کرنے والے ہیں ، ان کیلئے ہم نشانیاں اچھی طرح واضح کرچکے ہیں ۔

By Hussain Najfi

جاہل و ناداں کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے ( براہ راست ) کلام کیوں نہیں کرتا ۔ یا ہمارے پاس ( اس کی ) کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی اسی طرح کی ( بے پرکی ) باتیں کیا کرتے تھے ان سب کے دل ( اور ذہن ) ملتے جلتے ہیں ۔ بے شک ہم نے یقین کرنے والے لوگوں کے لئے ( اپنی نشانیاں ) کھول کر بیان کر دی ہیں ۔

By Moudoodi

نادان کہتے ہیں کہ اللہ خود ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا کوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی؟ 117 ایسی ہی باتیں ان سے پہلے لوگ بھی کیا کرتے تھے ۔ ان سب ﴿اگلے پچھلے گمراہوں ﴾ کی ذہنیتیں ایک جیسی ہیں ۔ 118 یقین لانے والوں کے لیے تو ہم نشانیاں صاف صاف نمایاں کر چکے ہیں ۔ 119

By Mufti Naeem

اور جو لوگ کچھ نہیں جانتے انہوں نے کہا: ہم سے اﷲ ( تعالیٰ ) خود کلام کیوں نہیں کرتے یا ہمارے پاس کوئی واضح نشانی ( کیوں نہیں ) آتی ، ان سے پہلے والوں نے ( بھی ) اسی طرح انہی جیسی بات کہی تھی ، ان کے دل ایک جیسے ہوگئے ، تحقیق ان لوگوں کے لیے ہم نے واضح نشانیاں بیان فرمادی ہیں جو یقین رکھتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ علم نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ : اللہ ہم سے ( براہ راست ) کیوں بات نہیں کرتا؟ یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں وہ بھی اسی طرح کی باتیں کہتے تھے جیسے یہ کہتے ہیں ۔ ان سب کے دل ایک جیسے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ یقین کرنا چاہیں ان کے لیے ہم نشانیاں پہلے ہی واضح کرچکے ہیں ۔

By Noor ul Amin

نادان لوگ یہ کہتے ہیں کہ خوداللہ تعالیٰ ہم سے کیوں کلا م نہیں کرتا یاکوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی؟ایسی ہی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے پہلے تھے ان کی بات کی طرح ان سب کے دل ملتے جلتے ہیں اور یقین کرنے والوں کے لئے ہم نے نشانیاں واضح کردی ہیں

By Kanzul Eman

اور جاہل بولے ( ف۲۱۲ ) اللہ ہم سے کیوں نہیں کلام کرتا ( ف۲۱۳ ) یا ہمیں کوئی نشانی ملے ( ف۲۱٤ ) ان سے اگلوں نے بھی ایسی ہی کہی ان کی سی بات ان کے انکے دل ایک سے ہیں ( ف۲۱۵ ) بیشک ہم نے نشانیاں کھول دیں یقین والوں کے لئے ۔ ( ف۲۱٦ )

By Tahir ul Qadri

اور جو لوگ علم نہیں رکھتے کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے کلام کیوں نہیں فرماتا یا ہمارے پاس ( براہِ راست ) کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ اسی طرح ان سے پہلے لوگوں نے بھی انہی جیسی بات کہی تھی ، ان ( سب ) لوگوں کے دل آپس میں ایک جیسے ہیں ، بیشک ہم نے یقین والوں کے لئے نشانیاں خوب واضح کر دی ہیں