Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उस दिन से डरो जिसमें कोई शख़्स किसी शख़्स के कुछ काम न आएगा और न किसी की तरफ़ से कोई मुआवज़ा क़बूल किया जाएगा, और न किसी को कोई सिफ़ारिश फ़ायदा देगी और न कहीं से उनको कोई मदद पहुँचेगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورڈرواس دن سے جس میں کوئی شخص کسی شخص کے کچھ بھی کام نہ آئے گااورنہ اس سے کوئی فدیہ قبول کیاجائے گااورنہ اس کوکوئی سفارش فائدہ دے گی اورنہ وہ مدددئیے جائیں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس دن سے ڈرو ، جس دن کوئی جان کسی کے کچھ کام نہ آئے گی اور نہ اس سے کوئی معاوضہ قبول ہوگا ، نہ اس کو کوئی شفاعت نفع پہنچائے گی اور نہ ان کی کوئی مدد ہی کی جاسکے گی ۔

By Hussain Najfi

اور ( قیامت کے ) اس دن سے ڈرو ۔ جب کوئی کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا اور نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا ۔ اور نہ ہی سفارش کسی کو کچھ فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ ہی ( کسی اور طریقہ سے ) ان کی امداد کی جائے گی ۔

By Moudoodi

اور ڈرو اس دن سے ، جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا ، نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا ، نہ کوئی سفارش ہی آدمی کو فائدہ دے گی ، اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی ۔

By Mufti Naeem

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی شخص دوسرے شخص کی طرف سے کوئی مطالبہ ادا نہ کرسکے گا اور اس کی طرف سے کوئی فدیہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور اس کو کوئی سفارش بھی فائدہ نہ دے سکے گی او رنہ ہی ان ( گنہگاروں ) کی مدد کی جائے گی

By Mufti Taqi Usmani

اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص بھی کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا ، نہ کسی سے کسی قسم کا فدیہ قبول کیا جائے گا ، نہ اس کو کوئی سفارش فائدہ دے گی اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی ۔ ( ٧٩ )

By Noor ul Amin

اوراس دن سے ڈرجائوجب کوئی کسی دوسرے کے کچھ کام نہ آسکے گا ، اس دن نہ اس سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی سفارش فائدہ دیگی اور نہ کوئی مدد کو پہنچے گا

By Kanzul Eman

اور ڈرو اس دن سے کہ کوئی جان دوسرے کا بدلہ نہ ہوگی اور نہ اس کو کچھ لے کر چھوڑیں اور نہ کافر کو کوئی سفارش نفع دے ( ف۲۲۲ ) اور نہ ان کی مدد ہو ۔

By Tahir ul Qadri

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی جان کسی دوسری جان کی جگہ کوئی بدلہ نہ دے سکے گی اور نہ اس کی طرف سے ( اپنے آپ کو چھڑانے کے لیے ) کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ اس کو ( اِذنِ الٰہی کے بغیر ) کوئی سفارش ہی فائدہ پہنچا سکے گی اور نہ ( اَمرِِ الٰہی کے خلاف ) انہیں کوئی مدد دی جا سکے گی