और जब इब्राहीम और इस्माईल (अलैहिमस्सलाम) बैतुल्लाह की दीवारें उठा रहे थे और यह कहते जाते थेः ऐ हमारे रब! क़बूल कर हमसे, यक़ीनन तू ही सुनने वाला जानने वाला है।
اورجب ابراہیم ؑ اوراسماعیل ؑ بیت اﷲکی بنیادیں اُٹھارہے تھے توانہوں نے کہا: ’’اے ہمارے رب!ہم سے قبول فرما،یقیناتوہی سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے
اور ( یاد کرو ) جبکہ ابراہیم اور اسماعیل بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اے ہمارے ربّ! ہماری جانب سے ( یہ دعا ) قبول فرما ۔ بیشک تو ہی سننے والا ، جاننے والا ہے ۔
اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب ابراہیم اور اسماعیل اس گھر ( خانہ کعبہ ) کی بنیادیں بلند کر رہے تھے ۔ ( اور اس کے ساتھ ساتھ یہ دعا کرتے جاتے تھے ) اے ہمارے پروردگار ہم سے ( یہ عمل ) قبول فرما ۔ بے شک تو بڑا سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔
اور یاد کرو ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام جب اس گھر کی دیواریں اٹھا رہے تھے ، تو دعا کرتے جاتے تھے ، اے ہمارے رب ، ہم سے یہ خدمت قبول فرما لے ، تو سب کی سننے اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔
اور اس وقت کا تصور کرو جب ابراہیم بیت اللہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ( ٨٣ ) اور اسماعیل بھی ( ان کے ساتھ شریک تھے ، اور دونوں یہ کہتے جاتے تھے کہ ) اے ہمارے پروردگار ! ہم سے ( یہ خدمت ) قبول فرما لے ۔ بیشک تو اور صرف تو ہی ، ہر ایک کی سننے والا ، ہر ایک کو جاننے والا ہے ۔
اور جب ابراہیم واسمعٰیل بیت اللہ کی بنیادیں اٹھارہے تھے ( تودعاکی ) ’’اے ہمارے رب ( ہماری خدمت ) قبول فرما ، بلاشبہ توہی سب کی سننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے
اور جب اٹھاتا تھا ابراہیم اس گھر کی نیویں اور اسماعیل یہ کہتے ہوئے اے رب ہمارے ہم سے قبول فرما ( ف۲۳۱ ) بیشک تو ہی ہے سنتا جانتا ،
اور ( یاد کرو ) جب ابراہیم اور اسماعیل ( علیھما السلام ) خانہ کعبہ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ( تو دونوں دعا کر رہے تھے ) کہ اے ہمارے رب! تو ہم سے ( یہ خدمت ) قبول فرما لے ، بیشک تو خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے