ऐ हमारे रब! हमको अपना फ़रमाँबरदार बना, और हमारी नस्ल में से अपनी एक फ़रमाँबरदार उम्मत उठा, और हमको हमारे इबादत के तरीक़े बता, और हमको माफ़ फ़रमा, तू ही माफ़ करने वाला रहम करने वाला है।
اے ہمارے رب!ہمیں اپنے لیے فرمانبردا ربنااورہماری اولادمیں سے بھی ایک اُمت اپنے لیے فرماں برداربنااورہمیں ہماری عبادت کے طریقے دکھااورہماری توبہ قبول فرما، یقیناًتوبڑا توبہ قبول کرنے والا ہے،نہایت رحم والاہے
اے ہمارے ربّ! ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار بنا اور ہماری ذریت میں سے تُو اپنی ایک فرمانبردار اُمت اٹھا اور ہمیں ہمارے عبادت کے طریقے بتا اور ہماری توبہ قبول فرما ۔ بیشک تو ہی توبہ قبول کرنے والا ، رحم فرمانے والا ہے ۔
اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنا ( حقیقی ) مسلمان ( فرمانبردار بندہ ) بنائے رکھ ۔ اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک امت مسلمہ ( فرمانبردار امت ) قرار دے ۔ اور ہمیں ہماری عبادت کے طریقے بتا ۔ اور ہماری توبہ قبول فرما بے شک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا بڑا مہربان ہے ۔
اے رب ، ہم دونوں کو اپنا مسلم ﴿مطیع فرمان﴾ بنا ، ہماری نسل سے ایک ایسی قوم اٹھا ، جو تیری مسلم ہو ، ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتا ، اور ہماری کوتاہیوں سے در گزر فرما ، تو بڑا معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔
اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) نے دعا فرمائی: اے میرے رب: اسے امن والا شہر بنادیجیے اور اس کے ان رہنے والوں کو جو اﷲ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان لائے ہیں ( قسم ہاقسم کے ) پھلوں سے روزی عطا فرمائیے ، ( اﷲ تعالیٰ نے ) فرمایا: اور جو کافر ہوئے پس ان کو بھی میں تھوڑا ( عرصہ ) نفع اٹھانے دوں گا پھر میں اسے آگ کے عذاب کی طرف زبردستی لے جاؤں گا اور وہ کیا ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔ اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) ابراہیم اور ( حضرت ) اسماعیل ( علیہماالسلام ) بیت اﷲ کی بنیادیں اٹھا رہے تھے ( اور دعا کررہے تھے ) اے ہمارے رب! ہم سے ( یہ خدمت ) قبول فرمالیجیے ، بے شک آپ اور صرف آپ ہی خوب سُننے خوب جاننے والے ہیں ۔ اے ہمارے رب! ہمیں اپنا فرمانبردار بنالیجیے اور ہماری اولاد میں سے ایسی امت ( پیدا کیجیے ) جو آپ کی تابع دار ہو اور ہمیں ہماری واحد یا جمع ( حج ) کے طریقے سکھلادیجیے او رہماری طرف توجہ فرمائیے ، بے شک آپ اور صرف آپ ہی خوب توجہ فرمانے والے بہت رحم والے ہیں
اے ہمارے پروردگار ! ہم دونوں کو اپنا مکمل فرمانبردار بنا لے اور ہماری نسل سے بھی ایسی امت پیدا کر جو تیری پوری تابع دار ہو اور ہم کو ہماری عبادتوں کے طریقے سکھا دے اور ہماری توبہ قبول فرما لے ۔ بیشک تو اور صرف تو ہی معاف کردینے کا خوگر ( اور ) بڑی رحمت کا مالک ہے ۔
اے ہمارے رب! ہم دونوں کو اپنا فرمانبرداربنا اور ہماری اولادمیں سے اپنی ایک مسلم جماعت بنا ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتلا اور ہماری توبہ قبول فرما بیشک تو بڑا توبہ قبول کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے
اے رب ہمارے اور کر ہمیں تیرے حضور گردن رکھنے والا ( ف۲۳۲ ) اور ہماری اولاد میں سے ایک امت تیری فرمانبردار اور ہمیں ہماری عبادت کے قاعدے بتا اور ہم پر اپنی رحمت کے ساتھ رجوع فرما ( ف۲۳۳ ) بیشک تو ہی ہے بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان ۔
اے ہمارے رب! ہم دونوں کو اپنے حکم کے سامنے جھکنے والا بنا اور ہماری اولاد سے بھی ایک امت کو خاص اپنا تابع فرمان بنا اور ہمیں ہماری عبادت ( اور حج کے ) قواعد بتا دے اور ہم پر ( رحمت و مغفرت ) کی نظر فرما ، بیشک تو ہی بہت توبہ قبول فرمانے والا مہربان ہے