Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

ऐ हमारे रब! और उनमें उन्हीं में का एक रसूल उठा, जो उनको तेरी आयतें सुनाए, और उनको किताब और हिकमत की तालीम दे, और उनका तज़किया करे, बेशक तू ज़बरदस्त है हिकमत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اے ہمارے رب! اور ان لوگوں میں ان ہی میں سے ایک رسول بھیج جوانہیں تیری آیات پڑھ کرسُنائے اورانہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اوران کوپاک کرے،یقیناًتوسب پرغالب،کمال حکمت والا ہے‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور اے ہمارے ربّ! تو ان میں انہی میں سے ایک رسول مبعوث فرما ، جو ان کو تیری آیتیں سنائے اور ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کا تزکیہ کرے ۔ بیشک تو ہی غالب اور حکمت والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اے ہمارے پروردگار ان ( امت مسلمہ ) میں انہی میں سے ایک ایسا پیغمبر بھیج جو انہیں تیری آیتیں پڑھ کر سنائے اور ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور ان کے نفوس کو پاکیزہ بنائے یقینا تو بڑا زبردست اور بڑی حکمت والا ہے ۔

By Moudoodi

اور اے رب ، ان لوگوں میں خود انھیں کی قوم سے ایک ایسا رسول اٹھائیو ، جو انھیں تیری آیات سنائے ، ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کی زندگیاں سنوارے128 ۔ تو بڑا مقتدر اور حکیم ہے ۔ “129 ؏١۵

By Mufti Naeem

اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے ایک رسول ( ﷺ ) بھیج دیجیے جو انہیں آپ کی آیات پڑھ پڑھ کر سنائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور انہیں باطنی طور پر ( بھی ) پاک کردے ، بے شک آپ اور صرف آپ ہی بڑے غلبے والے ، بڑی حکمت والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ہمارے پروردگار ! ان میں ایک ایسا رسول بھی بھیجنا جو انہی میں سے ہو ، جو ان کے سامنے تیری آیتوں کی تلاوت کرے ، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ، اور ان کو پاکیزہ بنائے ۔ ( ٨٤ ) بیشک تیری اور صرف تیری ذات وہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

اے ہمارے رب ! ان میں ایک رسول بھیج دے جو انہی میں سے ہو ، وہ ان پر تیری آیات کی تلاوت کرے ، انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ، اوران کو پاکیزہ بنائے ، بلاشبہ توغالب اور حکمت والا ہے ‘‘

By Kanzul Eman

اے رب ہمارے اور بھیج ان میں ( ف۲۳٤ ) ایک رسول انہیں میں سے کہ ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں تیری کتاب ( ف۲۳۵ ) اور پختہ علم سکھائے ( ف۲۳٦ ) اور انہیں خوب ستھرا فرمادے ( ف۲۳۷ ) بیشک تو ہی ہے غالب حکمت والا ۔

By Tahir ul Qadri

اے ہمارے رب! ان میں انہی میں سے ( وہ آخری اور برگزیدہ ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مبعوث فرما جو ان پر تیری آیتیں تلاوت فرمائے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دے ( کر دانائے راز بنا دے ) اور ان ( کے نفوس و قلوب ) کو خوب پاک صاف کر دے ، بیشک تو ہی غالب حکمت والا ہے