और जब उनसे कहा जाता है कि तुम भी उसी तरह ईमान ले आओ जैसे दूसरे लोग ईमान लाए हैं तो वे कहते हैं कि क्या हम भी उसी तरह ईमान ले आएं जैसे बेवक़ूफ़ लोग ईमान लाए हैं ख़ूब अच्छी तरह सुन लो कि यही लोग बेवक़ूफ़ हैं लेकिन वे यह बात नहीं जानते।
اورجب اُن سے کہاجاتاہے ایمان لاؤجس طرح لوگ ایمان لائے توکہتے ہیں کہ کیاہم اسی طرح ایمان لائیں جس طرح بے وقوف ایمان لائے ہیں؟سن لو!بے وقوف تودرحقیقت وہی لوگ ہیں لیکن وہ نہیں جانتے
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس طرح ایمان لاؤ ، جس طرح لوگ ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں: کیا ہم اس طرح ایمان لائیں ، جس طرح بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ آگاہ رہو کہ بے وقوف یہی لوگ ہیں ، لیکن یہ جانتے نہیں ۔
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی اسی طرح ایمان لاؤ جس طرح اور لوگ ایمان لائے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں؟ خبردار ۔ یہی لوگ خود بیوقوف ہیں لیکن جانتے نہیں ہیں ۔
اور جب ان سے کہا گیا کہ جس طرح دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں اسی طرح تم بھی ایمان 13 لاؤ تو انہوں نے یہی جواب دیا کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان 14 لائیں؟ خبردار ! حقیقت میں تو یہ خود بیوقوف ہیں ، مگر یہ جانتے نہیں ہیں ۔
اور جب ان سے کہا جاتا ہے: ایمان لاؤ جیسے کہ ( یہ ) لوگ ( صحابہؓ ) ایمان لائے ہیں ( تو ) وہ کہتے ہیں: کیا ہم ( ایسا ) ایمان لائیں جیسے یہ بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ یاد رکھو! یہی لوگ بے وقوف ہیں اور لیکن یہ جانتے نہیں ہیں ۔
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم بھی اسی طرح ایمان لے آؤ جیسے دوسرے لوگ ایمان لائے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم بھی اسی طرح ایمان لائیں جیسے بے وقوف لوگ ایمان لائے ہیں؟ خوب اچھی طرح سن لو کہ یہی لوگ بے وقوف ہیں لیکن وہ یہ بات نہیں جانتے
اور جب انہیں کہاجائے کہ ایمان لائو جیسے اور لوگ ( یعنی صحابہ ) ایمان لائے توکہتے ہیں ـــکہ کیا ہم ایمان لائیں جیسے احمق ایمان لائے ہیں ؟ خوب سُن لو ( حقیقتاً ) یہی لوگ احمق ہیں مگر وہ ( یہ بات ) نہیں جانتے
اور جب ان سے کہا جائے ایمان لاؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے ( ف۱۷ ) تو کہیں کیا ہم احمقوں کی طرح ایمان لے آئیں ( ف۱۸ ) سنتا ہے وہی احمق ہیں مگر جانتے نہیں ۔ ( ف۱۹ )
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ( تم بھی ) ایمان لاؤ جیسے ( دوسرے ) لوگ ایمان لے آئے ہیں ، تو کہتے ہیں: کیا ہم بھی ( اسی طرح ) ایمان لے آئیں جس طرح ( وہ ) بیوقوف ایمان لے آئے ، جان لو! بیوقوف ( درحقیقت ) وہ خود ہیں لیکن انہیں ( اپنی بیوقوفی اور ہلکے پن کا ) علم نہیں