और जब वे ईमान वालों से मिलते हैं तो कहते हैं कि हम ईमान लाए हैं, और जब अपने शैतानों की मजलिस में पहुँचते हैं तो कहते हैं कि हम तुम्हारे साथ हैं, हम तो उनसे महज़ हँसी करते हैं।
اورجب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جوایمان لائے توکہتے ہیں ہم ایمان لائے اورجب اپنے سرداروں کی طرف اکیلے ہوتے ہیں تو کہتےہیں کہ یقیناًہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تومحض مذاق اُڑانے والے ہیں
اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو ایمان لائے ہوئے ہیں اور جب اپنے شیطانوں ( کی مجلس ) میں پہنچتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو آپ لوگوں کے ساتھ ہیں ، ہم تو ان لوگوں سے محض مذاق کرتے ہیں ۔
اور یہ لوگ جب اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لائے ہیں اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ان ( مسلمانوں ) سے تو ہم صرف مذاق کر رہے ہیں ۔
جب یہ اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں ، اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں 15 سے ملتے ہیں ، تو کہتے ہیں کہ اصل میں تو ہم تمھارے ساتھ ہیں اور ان لوگوں سے محض مذاق کر رہے ہیں ۔
اور جب یہ لوگ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم ایمان لائے ہیں اور جب یہ اپنے شیطانوں کے پاس تنہا ( بیٹھے ) ہوتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو تم لوگوں کے ساتھ ہیں ، ہم تو بس مذاق ہی کررہے تھے ۔
اور جب یہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لاچکے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب یہ اپنے شیطانوں ( ١٣ ) کے پاس تنہائی میں جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو مذاق کررہے تھے
ایسے لوگ جب ایمانداروں سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ ہم ایمان لاچکے ہیں اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں ( کافروں ) سے ملتے ہیں توکہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ان سے تومحض مذاق کرتے ہیں
اور جب ایمان والوں سے ملیں تو کہیں ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوں ( ف۲۰ ) تو کہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم تو یونہی ہنسی کرتے ہیں ۔ ( ف۲۱ )
اور جب وہ ( منافق ) اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم ( بھی ) ایمان لے آئے ہیں ، اور جب اپنے شیطانوں سے تنہائی میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم یقیناً تمہارے ساتھ ہیں ، ہم ( مسلمانوں کا تو ) محض مذاق اڑاتے ہیں