Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और इसी की नसीहत की इब्राहीम (अलै॰) ने अपनी औलाद को और इसी की नसीहत की याक़ूब (अलै॰) ने अपनी औलाद को, ऐ मेरे बेटो! अल्लाह ने तुम्हारे लिए इसी दीन को चुन लिया है, पस इस्लाम के सिवा किसी और हालत पर तुम को मौत न आए।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُس کی وصیّت ابراہیم ؑ ؑ نے اپنے بیٹوں کوکی اوریعقوبؑ نے بھی : ’’اے میرے بیٹو! یقیناًاﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے دین کومنتخب کیاہے، توہرگز نہ تم مرنامگراس حال میں کہ تم فرماں بردارہو‘‘۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ابراہیم نے اسی ( ملت ) کی وصیت اپنے بیٹوں کو کی اور ( اسی کی وصیت ) یعقوب نے ( اپنے بیٹوں کو ) کی: اے میرے بیٹو! بیشک اللہ نے تمہارے لئے دینِ اسلام کو منتخب فرمایا ، تو تم ہرگز نہ مرنا مگر اسلام کی حالت پر ۔

By Hussain Najfi

اور ابراہیم ( ع ) نے اپنے بیٹوں کو اسی ( ملت پر قائم رہنے ) کی وصیت کی اور یعقوب ( ع ) نے بھی ۔ اے میرے فرزند! بے شک اللہ نے تمہارے لئے ایک خاص دین ( اسلام ) منتخب کیا ہے سو تم ہرگز نہ مرنا مگر اس حالت میں کہ تم ( حقیقی ) مسلمان ہو ۔

By Moudoodi

اسی طریقے پر چلنے کی ہدایت اس نے اپنی اولاد کو کی تھی اور اسی کی وصیت یعقوب علیہ السلام 131 اپنی اولاد کو کر گیا ۔ اس نے کہا تھا کہ ’’میرے بچو ، اللہ نے تمھارے لیے یہی دین پسند کیا ہے ۔ 132 لہٰذا مرتے دم تک تم مسلم ہی رہنا‘‘ ۔

By Mufti Naeem

اور اسی کی ( حضرت ) ابراہیم اور ( حضرت ) یعقوب ( علیہماالسلام ) نے اپنے بیٹوں کو وصیت فرمائی کہ اے میرے بیٹو! بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) نے تمہارے لیے دین کو چُن لیا ہے پس مسلمان ( ہونے ہی کی حالت میں ) مرنا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور اسی بات کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی ، اور یعقوب نے بھی ( اپنے بیٹوں کو ) کہ : اے میرے بیٹو ! اللہ نے یہ دین تمہارے لیے منتخب فرما لیا ہے ، لہذا تمہیں موت بھی آئے تو اس حالت میں آئے کہ تم مسلم ہو ۔

By Noor ul Amin

ابراہیم اور یعقوب نے اپنے بیٹوں کو وصیت کی کہ ’’اے میرے بیٹو!اللہ نے تمہارے لئے یہی دین پسند کیا لہٰذاتم مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا‘‘

By Kanzul Eman

اور اسی دین کی وصیت کی ابراہیم نے اپنے بیٹوں کو اور یعقوب نے کہ اے میرے بیٹو! بیشک اللہ نے یہ دین تمہارے لئے چن لیا تو نہ مرنا مگر مسلمان ۔

By Tahir ul Qadri

اور ابراہیم ( علیہ السلام ) نے اپنے بیٹوں کو اسی بات کی وصیت کی اور یعقوب ( علیہ السلام ) نے بھی ( یہی کہا: ) اے میرے لڑکو! بیشک اللہ نے تمہارے لئے ( یہی ) دین ( اسلام ) پسند فرمایا ہے سو تم ( بہرصورت ) مسلمان رہتے ہوئے ہی مرنا