फिर अगर वे ईमान लाएं जिस तरह तुम ईमान लाए हो तो बेशक वे राह पा गए, और अगर वे फिर जाएं तो अब वे ज़िद पर हैं; पस तुम्हारी तरफ़ से अल्लाह उनके लिए काफ़ी है, और वह सुनने वाला जानने वाला है।
پھراگر وہ اس جیسی چیزپرایمان لائیں جس پر تم ایمان لائے ہو تویقیناوہ ہدایت پاگئے اور اگر وہ پھرجائیں تو یقیناًاب وہ مخالفت میں ہیں ،چنانچہ عنقریب ان سے اﷲ تعالیٰ آپ کوکافی ہوجائے گا اوروہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔
اگر وہ اس طرح ایمان لائیں جس طرح تم ایمان لائے تو وہ راہ یاب ہوئے اور اگر وہ اعراض کریں تو پھر وہ درپے مخالفت ہیں ۔ ان کے مقابل میں تمہارے لئے اللہ کافی ہوگا اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔
تو اگر یہ لوگ ( اہل کتاب ) اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم لائے ہو تو ہدایت پا گئے اور اگر روگردانی کریں تو وہ بڑی مخالفت اور ہٹ دھرمی میں پڑ گئے ہیں سو ان کے مقابلہ میں اللہ تمہارے لئے کافی ہے اور وہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔
پھر اگر وہ اسی طرح ایمان لائیں ، جس طرح تم لائے ہو ، تو ہدایت پر ہیں ، اور اگر اس سے منہ پھیریں ، تو کھلی بات ہے کہ وہ ہٹ دھرمی میں پڑگئے ہیں ۔ لہٰذا اطمینان رکھو کہ ان کے مقابلے میں اللہ تمہاری حمایت کے لیے کافی ہے ۔ وہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔
پس اگر یہ لوگ ( بھی ) اسی طرح ایمان لائیں جیسا ( اے صحابہ کرامؓ ) تم لائے ہو تو تحقیق ہدایت پاجائیں اور اگر یہ منہ پھیریں گے تو وہ بس مخالفت ہی میں پڑے ہیں ، پس عنقریب اﷲ ( تعالیٰ ) ( اے محبوبﷺ ) آپ کی طرف سے ان کے لیے کافی ہوجائیں گے ، اور وہ خوب سُننے والے خوب جاننے والے ہیں
اس کے بعد اگر یہ لوگ بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جیسے تم ایمان لائے ہو تو یہ راہ راست پر آجائیں گے ۔ اور اگر یہ منہ موڑ لیں تو درحقیقت وہ دشمنی میں پڑگئے ہیں ۔ اب اللہ تمہاری حمایت میں عنقریب ان سے نمٹ لے گا ، اور وہ ہر بات سننے والا ، ہر بات جاننے والا ہے ۔
سو اگریہ اہل کتاب ایسے ہی ایما ن لائیں جیسے تم لائے ہوتووہ بھی ہدایت پالیں گے اور اگر اس سے پھریں گے تووہ ہٹ دھرمی پر ہیں لہٰذااللہ ان کے مقابلے میں آپ کو کافی ہے اور وہ ہرایک کی سنتا اور سب کچھ جانتا ہے
پھر اگر وہ بھی یونہی ایمان لائے جیسا تم لائے جب تو وہ ہدایت پاگئے اور اگر منہ پھیریں تو وہ نری ضد میں ہیں ( ف۲٤۷ ) تو اے محبوب! عنقریب اللہ ان کی طرف سے تمہیں کفایت کرے گا اور وہی ہے سنتا جانتا ۔ ( ف۲٤۸ )
پھر اگر وہ ( بھی ) اسی طرح ایمان لائیں جیسے تم اس پر ایمان لائے ہو تو وہ ( واقعی ) ہدایت پا جائیں گے ، اور اگر وہ منہ پھیر لیں تو ( سمجھ لیں کہ ) وہ محض مخالفت میں ہیں ، پس اب اللہ آپ کو ان کے شر سے بچانے کے لئے کافی ہوگا ، اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے