कहोः हमने चढ़ा लिया अल्लाह का रंग, और अल्लाह के रंग से किसका रंग अच्छा है और हम उसी की इबादत करने वाले हैं।
اﷲ تعالیٰ کا رنگ (اختیارکرو)،اوررنگ میں اﷲ تعالیٰ سے زیادہ اچھاکون ہے؟اورہم اُسی کے لیے عبادت کرنے والے ہیں
( کہ دو یہ ) اللہ کا رنگ ( اختیار کرو! ) اور اللہ کے رنگ سے کس کا رنگ اچھا ہے! اور ہم اسی کی بندگی کرتے ہیں ۔
ہم نے اللہ کا رنگ اختیار کیا ہے اور اللہ کے رنگ ( دین اسلام ) سے بہتر کس کا رنگ ہے اور ہم اسی کے عبادت گزار ہیں ۔
اللہ کا رنگ اختیار کرو ۔ 137 اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہو گا ؟ اور ہم اسی کی بندگی کرنے والے لوگ ہیں ‘‘ ۔
۔ ( اے ایمان والو! کہہ دو ) اﷲ ( تعالیٰ ) کا رنگ ( ہم نے اختیار کرلیا ہے ) اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے رنگ سے بہتر کس کا رنگ ہوسکتا ہے او رہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ۔
۔ ( اے مسلمانو ! کہہ دو کہ ) ہم پر تو اللہ نے اپنا رنگ چڑھا دیا ہے اور کون ہے جو اللہ سے بہتر رنگ چڑھائے؟ اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں ۔ ( ٨٧ )
( ہم نے ) اللہ کارنگ ( قبول کیا ) اور اللہ کے رنگ سے بہترکس کا رنگ ہوسکتا ہے اور ہم تو اس کی عبادت کرتے ہیں
ہم نے اللہ کی رینی ( رنگائی ) لی ( ف۲٤۹ ) اور اللہ سے بہتر کس کی رینی؟ ( رنگائی ) اور ہم اسی کو پوجتے ہیں ،
۔ ( کہہ دو: ہم ) اللہ کے رنگ ( میں رنگے گئے ہیں ) اور کس کا رنگ اللہ کے رنگ سے بہتر ہے اور ہم تو اسی کے عبادت گزار ہیں