कहोः क्या तुम अल्लाह के बारे में हमसे झगड़ते हो, हालाँकि वह हमारा रब भी है और तुम्हारा रब भी, हमारे लिए हमारे आमाल और तुम्हारे लिए तुम्हारे आमाल हैं, और हमने तो अपनी बंदगी उसी के लिए ख़ालिस कर ली है।
آپ کہہ دیں کہ کیاتم اﷲ تعالیٰ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو؟حالانکہ وہی ہمارا رب اور تمہارا رب ہے اورہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں اورہم اُس کے لیے خالص کرنے والے ہیں
کہہ دو: تم ہم سے اللہ کے بارے میں حجت کر رہے ہو ، حالانکہ وہی ہمارا بھی رب ہے ، وہی تمہارا بھی رب ہے ۔ ہمارے لئے ہمارے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اور ہم خالص اسی کیلئے ہیں ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجئے کہ کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو؟ حالانکہ وہی ہمارا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے اور ہمارے اعمال ہمارے لئے ہیں اور تمہارے اعمال تمہارے لئے اور ہم تو اخلاص کے ساتھ اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ۔
اے نبی! ان سے کہو: ’’ کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑتے ہو ؟ حالانکہ وہی ہمارا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۔ 138 ہمارے اعمال ہمارے لیے تمہارے اعمال تمہارے لیے ، اور ہم اللہ ہی کے لیے اپنی بندگی کو خالص کر چکے ہیں ۔ 139
۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے: کیا تم لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کے معاملے میں ہم سے جھگڑتے ہو ، حالانکہ وہی ہمارا ( بھی ) رب ہے اور تم لوگوں کا ( بھی ) رب ہے اور ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں اور تم لوگوں کے اعمال تمہارے لیے ہیں او رہم ( تو ) صرف اسی کے لیے ( عقیدہ و عبادت کو ) خالص کرنے والے ہیں ۔
کہہ دو کہ : کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں حجت کرتے ہو؟ حالانکہ وہ ہمارا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ( یہ ) اور ( بات ہے کہ ) ہمارے اعمال ہمارے لیے ہیں ، اور تمہارے عمل تمہارے لیے ۔ اور ہم نے تو اپنی بندگی اسی کے لیے خالص کرلی ہے ۔
آپ کہہ دیجئے کیا تم ہم سے اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہوجبکہ وہی ہمارا اور تمہارا رب ہے اور ہمارے لئے ہمارے اعمال اور تمہارے لئے تمہارے ، اور ہم خالص اسی کی بندگی کرتے ہیں
تم فرماؤ اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہو ( ف۲۵۰ ) حالانکہ وہ ہمارا بھی مالک ہے اور تمہارا بھی ( ف۲۵۱ ) اور ہماری کرنی ( ہمارے اعمال ) ہمارے ساتھ اور تمہاری کرنی ( تمہارے اعمال ) تمہارے ساتھ اور ہم نرے اسی کے ہیں ۔ ( ف۲۵۲ )
فرما دیں: کیا تم اللہ کے بارے میں ہم سے جھگڑا کرتے ہو حالانکہ وہ ہمارا ( بھی ) رب ہے ، اور تمہارا ( بھی ) رب ہے اور ہمارے لئے ہمارے اعمال اور تمہارے لئے تمہارے اعمال ہیں ، اور ہم تو خالصۃً اسی کے ہو چکے ہیں