Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर तुम उन अहले-किताब के सामने तमाम दलीलें पेश कर दो, तब भी वे तुम्हारे क़िबले को न मानेंगे, और न तुम उनके क़िबले की पैरवी कर सकते हो, और न वे ख़ुद एक-दूसरे के क़िबले को मानते हैं, और इस इल्म के बाद जो तुम्हारे पास आ चुका है अगर तुम उनकी ख़्वाहिशों की पैरवी करोगे तो यक़ीनन ज़ालिमों में से हो जाओगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریقینااگرآپ اُن لوگوں کے پاس جنہیں کتاب دی گئی ہرنشانی لے آئیں(تب بھی)وہ آپ کے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے اورنہ آپ کسی صورت اُن کے قبلے کی پیروی کرنے والے ہیں اورنہ وہ کسی صورت ایک دوسرے کے قبلے کی پیروی کرنے والے ہیں اوریقینااگرآپ نے اس کے بعدجوآپ کے پاس علم میں سے آیاہے ان کی خواہشات کی پیروی کی تب تویقیناآپ ضرورظالموں میں سے ہوں گے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم اہلِ کتاب کے سامنے ہر قسم کی نشانیاں بھی پیدا کردو ، تو بھی وہ تمہارے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے اور نہ تم ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والے بن سکتے اور نہ وہ ایک دوسرے کے قبلہ کی پیروی کرنے والے بن سکتے اور اگر تم اس علم کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے ، ان کی خواہشوں کی پیروی کرو گے تو بلاشبہ تم ظالموں میں سے ہوجاؤ گے ۔

By Hussain Najfi

اور اگر آپ اہل کتاب کے سامنے سارے معجزے ( دنیا جہان کے سارے دلائل ) پیش کر دیں ۔ تب بھی وہ آپ کے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے ۔ اور نہ ہی آپ ان کے قبلہ کی پیروی کریں گے ۔ اور وہ خود بھی ایک دوسرے کے قبلہ کو نہ مانتے ہیں اور نہ پیروی کرتے ہیں ۔ اور اس علم کے بعد جو ( منجانب اللہ ) تمہارے پاس آچکا ہے اگر ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی کروگے تو تمہارا شمار ظالموں ( حد سے تجاوز کرنے والوں ) میں ہو جائے گا ۔

By Moudoodi

تم ان اہل کتاب کے پاس خواہ کوئی نشانی لے آؤ ، ممکن نہیں کہ یہ تمہارے قبلے کی پیروی کرنے لگیں ، اور نہ تمہارے لیے یہ ممکن ہے کہ ان کے قبلے کی پیروی کرو ، اور ان میں سے کوئی گروہ بھی دوسرے کے قبلے کی پیروی کے لیے تیار نہیں ، اور اگر تم نے اس علم کے بعد ، جو تمہارے پاس آچکا ہے ، ان کی خواہشات کی پیروی کی ، تو یقیناً تمہارا شمار ظالموں میں ہوگا ۔ 147

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) اگر آپ اہلِ کتاب کے پاس سارے معجزات/ دلائل بھی لے آئیں تو ( بھی ) وہ آپ کے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے اور نہ اپ ان کے قبلے کی پیروی کرنے والے ہیں اور ان میں سے بعض ، بعض کے قبلے کی پیروی کرنے والے ( بھی ) نہیں ، اور اگر آپ کے پاس ( وحی کا ) علم آجانے کے بعد ( بھی ) اگر آپ ان کی خواہشات کے پیچھے چلیں گے تو پھر بلاشبہ آپ البتہ ظالموں میں سے ہوجائیں گے

By Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی ا گر تم ان کے پاس ہر قسم کی نشانیاں لے آؤ تب بھی یہ تمہارے قبلے کی پیروی نہیں کریں گے ۔ اور نہ تم ان کے قبلے پر عمل کرنے والے ہو ، ہ یہ ایک دوسرے کے قبلے پر عمل کرنے والے ہیں ( ٩٥ ) اور جو علم تمہارے پاس آچکا ہے اس کے بعد اگر کہیں تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کرلی تو اس صورت میں یقینا تہارا شمار ظالموں میں ہوگا ۔

By Noor ul Amin

اگرآپ ان اہل کتاب کے پاس کوئی نشانی لے آئیں تب بھی وہ آپ کے قبلہ کو نہ مانیں گے اور نہ آپ ان کے قبلہ کو مانیں گے بلکہ کوئی بھی ایک دوسرے کے قبلہ کو ماننے والے نہیں ہیں اور اگرآپ اس علم کے بعد ، جوآپ کے پاس آچکا ہے ، ان کی خواہشات کی پیروی کرینگے تویقیناآپ کاشمار ظالموں میں ہوگا

By Kanzul Eman

اور اگر تم ان کتابیوں کے پاس ہر نشانی لے کر آؤ وہ تمہارے قبلہ کی پیروی نہ کریں گے ( ف۲٦۵ ) اور نہ تم ان کے قبلہ کی پیروی کرو ( ف ۲٦٦ ) اور وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کے قبلہ کے تابع نہیں ( ف۲٦۷ ) اور ( اے سننے والے کسے باشد ) اگر تو ان کی خواہشوں پر چلا بعد اس کے کہ تجھے علم مل چکا تو اس وقت تو ضرور ستم گر ہوگا ۔

By Tahir ul Qadri

اوراگر آپ اہلِ کتاب کے پاس ہر ایک نشانی ( بھی ) لے آئیں تب بھی وہ آپ کے قبلہ کی پیروی نہیں کریں گے اور نہ آپ ہی ان کے قبلہ کی پیروی کرنے والے ہیں اور وہ آپس میں بھی ایک دوسرے کے قبلہ کی پیروی نہیں کرتے ، ( امت کی تعلیم کے لئے فرمایا: ) اور اگر ( بفرضِ محال ) آپ نے ( بھی ) اپنے پاس علم آجانے کے بعد ان کی خواہشات کی پیروی کی تو بیشک آپ ( اپنی جان پر ) زیادتی کرنے والوں میں سے ہو جائیں گے