Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हम तुम्हारे चेहरे का बार-बार आसमान की तरफ़ उठना देख रहे हैं, पस हम तुमको उसी क़िबले की तरफ़ फेर देंगे जिसको तुम पसंद करते हो, अब अपना रुख़ मस्जिदे-हराम की तरफ़ फेर दो, और तुम जहाँ कहीं भी हो अपने रुख़ को उसी तरफ़ करो, और अहले-किताब ख़ूब जानते हैं कि यह हक़ है और उनके रब की जानिब से है, और अल्लाह बेख़बर नहीं उससे जो वे कर रहे हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

یقیناہم آپ کے چہرے کاباربارآسمان کی طرف پلٹنا دیکھ رہے ہیں، تویقیناہم آپ کولازماًاس قبلے کی طرف پھیردیں گے جسے آپ پسندکرتے ہیں، سوآپ اپناچہرہ مسجدِحرام کی طرف پھیردیں اورتم جہاں کہیں بھی ہواپنے چہرے اُسی کی طرف پھیرلو،اوربلاشبہ وہ لوگ جن کوکتاب دی گئی ہے بے شک وہ جانتے ہیں بلاشبہ ان کے رب کی جانب سے یہ واقعی حق ہے اورجووہ عمل کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ اس سے ہرگزبے خبر نہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

ہم آسمان کی طرف تمہارے رُخ کی گردش دیکھتے رہے ہیں ، سو ( ہم نے فیصلہ کرلیا کہ ) ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں ، جس کو تم پسند کرتے ہو ۔ تو تم اپنا رخ مسجدِ حرام کی طرف کرو اور جہاں کہیں بھی تم ہو تو اپنے رُخ اسی کی طرف کرو اور جن لوگوں کو کتاب ملی ، وہ جانتے ہیں کہ یہی ان کے ربّ کی جانب سے حق ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں ، اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) تحویل قبلہ کی خاطر ) تیرا بار بار آسمان کی طرف منہ کرنا ہم دیکھ رہے ہیں ۔ تو ضرور اب ہم تمہیں موڑ دیں گے اس قبلہ کی طرف جو تمہیں پسند ہے ۔ بس اپنا رخ مسجد الحرام کی طرف موڑ دیجئے ۔ اور ( اے اہل ایمان ) تم جہاں کہیں بھی ہو اپنے منہ ( نماز پڑھتے وقت ) اسی طرف کیا کرو ۔ جن لوگوں کو ( آسمانی ) کتاب ( تورات وغیرہ ) دی گئی ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ ( تحویل قبلہ کا فیصلہ ) ان کے پروردگار کی طرف سے ہے اور یہ حق ہے ۔ اور جو کچھ ( یہ لوگ ) کر رہے ہیں اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Moudoodi

یہ تمہارے منہ کا بار بار آسمان کی طرف اٹھنا ہم دیکھ رہے ہیں ۔ لو ، ہم اسی قبلے کی طرف تمہیں پھیرے دیتے ہیں ، جسے تم پسند کرتے ہو ۔ مسجد حرام کی طرف رخ پھیر دو ۔ اب جہاں کہیں تم ہو ، اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھا کرو ۔ 146 یہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی تھی ، خوب جانتے ہیں کہ﴿تحویلِ قبلہ کا ﴾یہ حکم ان کے رب ہی کی طرف سے ہے اور برحق ہے ، مگر اس کے باوجود جو کچھ یہ کر رہے ہیں ، اللہ اس سے غافل نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

تحقیق ( اے محبوبﷺ ) ہم آپ کے چہرے کا باربار آسمان کی طرف اُٹھنا دیکھ رہے ہیں ، پس البتہ ہم ضروربالضرور آپ ( ﷺ ) اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیجیے ، اور ( اے ایمان والو! ) تم جہاں کہیں ( بھی ) ہو اسی کی طرف ( نماز ادا کرتے وقت ) اپنے چہروں کو پھیرو ، اور بے شک جن لوگوں کو ( آسمانی ) کتاب دی گئی وہ البتہ جانتے ہیں کہ بے شک یہ ( حکم ) ان کے رب کی طرف سے حق ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) ان کے کاموں سے بے خبر نہیں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) ہم تمہارے چہرے کو بار بار آسمان کی طرف اٹھتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔ چنانچہ ہم تمہارا رخ ضرور اس قبلے کی طرف پھیر دیں گے جو تمہید پسند ہے ( ٩٣ ) لو اب اپنا رخ مسجد حرام کی سمت کرلو ، اور ( آئند ہ ) جہاں کہیں تم ہو اپنے چہروں کا رخ ( نماز پڑھتے ہوئے ) اسی کی طرف رکھا کرو ۔ اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ یہی بات حق ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے آئی ہے ( ٩٤ ) اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اللہ اس سے غافل نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

ہم تمہارے چہرہ کاباربارآسمان کی طرف اٹھنادیکھ رہے ہیں لہٰذاآپکواس قبلہ کی طرف پھیر دیتے ہیںجو آپ کو پسندہے ، اپنا رخ مسجدالحرام کی طرف پھیرلیجئے اور ( اے مسلمانو ) کہیں بھی تم ہو ، اپنے منہ اِسی کی طرف پھیرلیاکروبے شک جنہیں کتاب ( تورات ) دی گئی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے رب کی طرف سے حق ہے ، اورجو کچھ یہ کررہے ہیں ، اللہ غافل نہیں

By Kanzul Eman

ہم دیکھ رہے ہیں بار بار تمہارا آسمان کی طرف منہ کرنا ( ف ۲٦۲ ) تو ضرور ہم تمہیں پھیر دیں گے اس قبلہ کی طرف جس میں تمہاری خوشی ہے ابھی اپنا منہ پھیر دو مسجد حرام کی طرف اور اے مسلمانو! تم جہاں کہیں ہو اپنا منہ اسی کی طرف کرو ( ف۲٦۳ ) اور وہ جنہیں کتاب ملی ہے ضرور جانتے کہ یہ انکے رب کی طرف سے حق ہے ( ف۲٦٤ ) اور اللہ ان کے کوتکوں ( اعمال ) سے بےخبر نہیں ۔

By Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) ہم بار بار آپ کے رُخِ انور کا آسمان کی طرف پلٹنا دیکھ رہے ہیں ، سو ہم ضرور بالضرور آپ کو اسی قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس پر آپ راضی ہیں ، پس آپ اپنا رخ ابھی مسجدِ حرام کی طرف پھیر لیجئے ، اور ( اے مسلمانو! ) تم جہاں کہیں بھی ہو پس اپنے چہرے اسی کی طرف پھیر لو ، اور وہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی ہے ضرور جانتے ہیں کہ یہ ( تحویلِ قبلہ کا حکم ) ان کے رب کی طرف سے حق ہے ، اور اﷲ ان کاموں سے بے خبر نہیں جو وہ انجام دے رہے ہیں