Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और तुम जहाँ से भी निकलो अपना रुख़ मस्जिदे-हराम की तरफ़ करो, बेशक यह हक़ है तुम्हारे रब की तरफ़ से, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उससे बेख़बर नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورآپ جہاں سے بھی نکلیں تواپنا چہرہ مسجدِحرام کی طرف پھیر لیں اوریقیناآپ کے رب کی جانب سے بلاشبہ وہ حق ہے اورجوبھی تم عمل کرتے ہواﷲ تعالیٰ اُس سے ہرگزغافل نہیں ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جہاں کہیں سے بھی تم نکلو تو اپنا رخ مسجدِ حرام ہی کی طرف کرو ۔ بیشک یہی حق ہے تمہارے ربّ کی جانب سے اور جو کچھ تم کرتے ہو ، اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ( اے پیغمبر ( ص ) ) آپ جب بھی کہیں نکلیں تو ( نماز کے وقت ) اپنا رخ مسجد حرام کی طرف رکھیں ۔ بے شک یہ ( تبدیلی قبلہ ) آپ کے پروردگار کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل و بے خبر نہیں ہے ۔

By Moudoodi

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو ، وہیں سے اپنا رخ﴿نماز کے وقت﴾ مسجد حرام کی طرف پھیر دو ، کیونکہ یہ تمہارے رب کا بالکل برحق فیصلہ ہے اور اللہ تم لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Mufti Naeem

اور ( اے محبوبﷺ ) آپ جہاں کہیں سے بھی نکلیں پس ( نماز میں ) اپنا رُخ انور مسجد حرام کی طرف کیا کریں اور یہ البتہ آپ کے رب کی صرف سے حق ہے ، اور اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور تم جہاں سے بھی ( سفر کے لیے ) نکلو ، اپنا منہ ( نماز کے وقت ) مسجد حرام کی طرف کرو ، اور یقینا یہی بات ہے جو تمہارے پروردگار کی طرف سے آئی ہے ( ٩٨ ) اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

اورآپ جہاں سے بھی نکلیں تو اپنا رخ مسجد ا لحرام ( کعبہ ) کی طرف پھیرلیاکریں یہ تمہارے رب کابالکل درست فیصلہ ہے اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہواللہ اس سے بے خبرنہیں

By Kanzul Eman

اور جہاں سے آؤ ( ف۲۷۲ ) اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور وہ ضرور تمہارے رب کی طرف سے حق ہے اور اللہ تمہارے کاموں سے غافل نہیں ۔

By Tahir ul Qadri

اور تم جدھر سے بھی ( سفر پر ) نکلو اپنا چہرہ ( نماز کے وقت ) مسجدِ حرام کی طرف پھیر لو ، اور یہی تمہارے رب کی طرف سے حق ہے ، اور اﷲ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں