और तुम जहाँ से भी निकलो अपना रुख़ मस्जिदे-हराम की तरफ़ करो, और तुम जहाँ भी रहो अपने रुख़ उसी तरफ़ रखो; ताकि लोगों को तुम्हारे ऊपर कोई हुज्जत बाक़ी न रहे, सिवाए उन लोगों के जो उन में बे-इंसाफ़ हैं, पस तुम उन से न डरो और मुझ से डरो, और ताकि मैं अपनी नेमत तुम्हारे ऊपर पूरी कर दूँ, और ताकि तुम राह पा जाओ।
اورجہاں سے آپ نکلیں سواپناچہرہ مسجدِحرام کی جانب پھیر لیں اورتم جہاں کہیں بھی ہو سو اپنے چہرے اُسی کی طرف پھیرلو،تاکہ لوگوں کے پاس تمہارے خلاف کوئی حجت نہ رہے ، مگراُن میں سے جن لوگوں نے ظلم کیاہے،چنانچہ تم اُن سے مت ڈرواورمجھ ہی سے ڈرو،اورتاکہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کردوں اورتاکہ تم ہدایت پاؤ
اور جہاں کہیں سے بھی تم نکلو تو اپنا رُخ مسجدِ حرام ہی کی طرف کرو اور جہاں کہیں بھی تم ہو تو اپنے رُخ اسی کی جانب کرو تاکہ لوگوں کیلئے تمہارے خلاف کوئی حجت باقی نہ رہے ۔ مگر جو ان میں سے ظالم ہیں تو ان سے نہ ذرو ، مجھی سے ڈرو اور تاکہ میں اپنی نعمت تم پر تمام کروں اور تاکہ تم راہ یاب ہو ۔
اور آپ جب بھی کہیں نکلیں تو ( نماز کے وقت ) اپنا منہ مسجد الحرام کی طرف ہی موڑیں اور ( اے مسلمانو! ) تم بھی جہاں کہیں ہو ( نماز کے وقت ) اپنے مونہوں کو اسی ( مسجد الحرام ) کی طرف ہی کر لیا کرو ۔ ( اس حکم کی بار بار تکرار سے ایک غرض یہ ہے کہ ) تاکہ لوگوں ( مخالفین ) کو تمہارے خلاف کوئی دلیل نہ ملے ۔ سوا ان لوگوں کے لیے جو ظالم ہیں ( کہ ان کی زبان تو کسی طرح بھی بند نہیں ہو سکتی ) ۔ تو تم ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ( دوسری غرض یہ ہے ) کہ تم پر میری نعمت تام و تمام ہو جائے ( اور تیسری غرض یہ ہے ) کہ شاید تم ہدایت یافتہ ہو جاؤ ۔
اور جہاں سے بھی تمہارا گزر ہو ، اپنا رخ مسجد حرام ہی کی طرف پھیراکرو ، اور جہاں بھی تم ہو ، اسی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حجّت نہ ملے ۔ 150 ہاں جو ظالم ہیں ، ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی ۔ تو ان سے تم نہ ڈرو ، بلکہ مجھ سے ڈرو ۔ اور اس لیے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کردوں 151 اور اس توقع پر 152 کہ میرے اس حکم کی پیروی سے تم اسی طرح فلاح کا راستہ پاؤ گے ۔
اور ( اے محبوبﷺ ) آپ جہاں کہیں سے بھی نکلیں پس ( نماز میں ) اپنا رُخ انور مسجد حرام کی طرف کیا کریں اور ( اے ایمان والو! ) تم لوگ جہاں کہیں بھی ہو اپنے اپنے چہروں کو اس کی طرف کرلیا کرو ، تاکہ ( کافر ) لوگوں کو تمہارے خلاف اعتراض ( کا موقع ) نہ ہو ، ہاں جو ان میں سے ظالم ہیں ( وہ پھر بھی اعتراض کرتے رہیں گے ) پس تم ان سے مت ڈرو اور مجھ سے ڈرتے رہا کرو ، اور تاکہ میں تم لوگوں پر اپنی نعمت پوری کردوں اور تاکہ تم ہدایت حاصل کرو
اور جہاں سے بھی تم نکلو ، اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو ، اور تم جہاں کہیں ہو اپنے چہرے اسی کی طرف رکھو تاکہ لوگوں کو تمہارے خلاف حجت بازی کا موقع نہ ملے ( ٩٩ ) البتہ ان میں جو لوگ ظلم کے خوگر ہیں ( وہ کبھی خاموش نہ ہوں گے ) سو ان کا کچھ خوف نہ رکھو ، ہاں میرا خوف رکھو اور تاکہ میں تم پر اپنا انعام مکمل کردو اور تاکہ تم ہدایت حاصل کرلو ۔
آپ جہاں سے بھی نکلیں تو اپنا رخ کعبہ کی طرف پھیرلیاکریں اور جہا ں کہیں بھی تم ہوا کرواپنارخ اسی طرف پھیر لیا کرو تاکہ لوگوں کے لئے تمہارے خلاف کوئی حجت باقی نہ رہے مگران میں سے ظالم ( اعتراض کرتے رہیں گے ) سوتم ان سے نہ ڈروبلکہ صرف مجھ سے ڈروتاکہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کروں اور تاکہ تم ہدایت پائو
اور اے محبوب تم جہاں سے آؤ اپنا منہ مسجد حرام کی طرف کرو اور اے مسلمانو! تم جہاں کہیں ہو اپنا منہ اسی کی طرف کرو کہ لوگوں کو تم پر کوئی حجت نہ رہے ( ف۲۷۳ ) مگر جو ان میں ناانصافی کریں ( ف۲۷٤ ) تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور یہ اس لئے ہے کہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور کسی طرح تم ہدایت پاؤ ، ( ۱۵۰ )
اور تم جدھر سے بھی ( سفر پر ) نکلو اپنا چہرہ ( نماز کے وقت ) مسجدِ حرام کی طرف پھیر لو ، اور ( اے مسلمانو! ) تم جہاں کہیں بھی ہو سو اپنے چہرے اسی کی سمت پھیر لیا کرو تاکہ لوگوں کے پاس تم پر اعتراض کرنے کی گنجائش نہ رہے سوائے ان لوگوں کے جو ان میں حد سے بڑھنے والے ہیں ، پس تم ان سے مت ڈرو مجھ سے ڈرا کرو ، اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کردوں اور تاکہ تم کامل ہدایت پا جاؤ