Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हर एक के लिए एक रुख़ है जिधर वह मुँह करता है, पस तुम भलाई के कामों की तरफ़ दौड़ो, तुम जहाँ कहीं होगे अल्लाह तुम सबको ले आएगा, बेशक अल्लाह सब कुछ कर सकता है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورہرایک کے لیے ایک سمت ہے جس کی طرف وہ منہ پھیرنے والاہے،سو نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو،تم جہاں کہیں بھی ہوگے اﷲ تعالیٰ تمہیں اکٹھاکر کے لے آئے گا،یقیناًاﷲ تعالیٰ ہر چیزپرپوری طرح قدرت رکھنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہر ایک کیلئے ایک سمت ہے ، وہ اسی کی طرف رخ کرنے والا ہے ، تو تم نیکیوں ( کی راہ ) میں سبقت کرو ۔ جہاں کہیں بھی تم ہوگے ، اللہ تم سب کو جمع کرے گا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

اور ہر ایک کے لئے ایک سمت ہے جدھر وہ ( نماز کے لیے ) منہ کرتا ہے ( اے مسلمانو! تم اس نزاع کو چھوڑ دو ) پس تم بڑھ چڑھ کر نیکیوں کی طرف سبقت کرو ۔ تم جہاں بھی ہوگے اللہ تم سب کو ( جزا و سزا کے لئے ایک جگہ ) لے آئے گا ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Moudoodi

ہر ایک کے لیے ایک رخ ہے ، جس کی طرف وہ مڑتا ہے ۔ پس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو ۔ 149 جہاں بھی تم ہو گے ، اللہ تمہیں پا لے گا ۔ اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ۔

By Mufti Naeem

اور سب ( لوگوں ) کے لیے ایک سمت ( مقرر ) ہے وہ اس کی طرف رُخ کر ( کے عبادت ) کرتے ہیں ، پس تم لوگ بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھو ، تم جہاں کہیں ( بھی ) ہوئے اﷲ ( تعالیٰ ) تم سب کو لے آئیں گے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور ہر گروہ کی ایک سمت ہے جس کی طرف وہ رخ کرتا ہے ، ۔ لہذا تم نیک کاموں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرو ۔ تم جہاں بھی ہوگے اللہ تم سب کو ( اپنے پاس ) لے آئے گا ۔ ( ٩٧ ) یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Noor ul Amin

ہر صاحب مذہب کا ایک قبلہ ہوتا ہے جس کی طرف وہ رُخ کرتا ہے ، پس تم لوگ ( سمت اور قبلہ کے جھگڑوں میں مت پڑوبلکہ ) نیک کاموں کو زیادہ سے زیادہ کروتم جہاں بھی ہوگے اللہ تمہیں اکٹھاکر لائے گابلاشبہ اللہ ہرچیزپرقادرہے

By Kanzul Eman

اور ہر ایک کے لئے توجہ ایک سمعت ہے کہ وہ اسی طرف منہ کرتا ہے تو یہ چاہو کہ نیکیوں میں اوروں سے آگے نکل جائیں تو کہیں ہو اللہ تم سب کو اکٹھا لے آئے گا ( ف ۲۷۱ ) بیشک اللہ جو چاہے کرے ۔

By Tahir ul Qadri

اور ہر ایک کے لئے توجہ کی ایک سمت ( مقرر ) ہے وہ اسی کی طرف رُخ کرتا ہے پس تم نیکیوں کی طرف پیش قدمی کیا کرو ، تم جہاں کہیں بھی ہوگے اﷲ تم سب کو جمع کر لے گا ، بیشک اﷲ ہر چیز پر خوب قادر ہے