जिनका हाल यह है कि जब उनको कोई मुसीबत पहुँचती है तो वे कहते हैं: हम अल्लाह के हैं और हम उसी की तरफ़ लौटने वाले हैं।
وہ لوگ کہ جب کوئی مصیبت اُن پرآتی ہے تووہ کہتے ہیں: ’’بے شک ہم اﷲ تعالیٰ کے لیے ہیں اور بے شک ہم اُسی کی جانب لوٹنے والے ہیں۔‘‘
جن کا حال یہ ہے کہ جب ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ بیشک ہم اللہ ہی کیلئے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔
کہ جب بھی ان پر کوئی مصیبت آپڑے تو وہ کہتے ہیں بے شک ہم صرف اللہ ہی کے لیے ہیں ۔ اور اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں ۔
اور جب کوئی مصیبت پڑے ، تو کہیں کہ’’ ہم اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف پلٹ کر جانا ہے156 ، انھیں خوشخبری دے دو ‘‘ ۔
( یہ ) وہ لوگ ( ہیں کہ ) جب ان لوگوں کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے ( تو ) کہتے ہیں: بے شک ہم اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کے لیے ہیں اور بلاشبہ ہم اس ہی کی طرف لوٹنے والے ہیں
یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ‘‘ ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور ہم کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ( ١٠٢ )
کہ جب انہیں کوئی مصیبت آئے توکہتے ہیں کہ ہم اللہ ہی کے ہیں او ر اسی طرف ہمیں لوٹ کرجانا ہے
کہ جب ان پر کوئی مصیبت پڑے تو کہیں ہم اللہ کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا ۔ ( ف۲۸٤ )
جن پر کوئی مصیبت پڑتی ہے تو کہتے ہیں: بیشک ہم بھی اﷲ ہی کا ( مال ) ہیں اور ہم بھی اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں