यही लोग हैं जिनके ऊपर उनके रब की शाबाशियाँ हैं और रहमत है, और यही लोग हैं जो राह पर हैं।
یہی لوگ ہیں جن پران کے رب کی طرف سے کئی مہربانیاں اوربڑی رحمت ہے اوریہی لوگ ہدایت پانے والے ہیں۔
یہی لوگ ہیں ، جن پر ان کے رب کی عنایتیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ راہ یاب ہونے والے ہیں ۔
یہی وہ ( خوش نصیب ) ہیں ، جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے درود ( خاص عنایتیں اور نوازشیں ) ہیں اور رحمت و مہربانی ہے ۔ اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں ۔
ان پر ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایات ہوں گی ، اس کی رحمت ان پر سایہ کرے گی اور ایسے ہی لوگ راست رو ہیں ۔
یہی وہ لوگ ہیں کہ ان پر ان کے رب کی صرف سے مہربانیاں اور رحمتیں ( نازل ہوتی ) ہیں اور یہی لوگ ہیں جو سیدھے راستے پر ہیں ۔
یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے پروردگار کی طرف سے خصوصی عنایتیں ہیں ، اور رحمت ہے اور یہی لوگ ہیں جو ہدایت پر ہیں ۔
ایسے ہی لوگوں پر ان کے رب کی طرف سے عنایات اور ر حمتیں برستی ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں
یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی دروُ دیں ہیں اور رحمت اور یہی لوگ راہ پر ہیں ،
یہی وہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی طرف سے پے در پے نوازشیں ہیں اور رحمت ہے ، اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں