यह वे लोग हैं जिन्होंने हिदायत के बदले गुमराही ख़रीद ली है; लिहाज़ा न उनकी तिजारत में नफ़ा हुआ और न ही उन्हें सही रास्ता नसीब हुआ।
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی ہے تو نہ اُن کی تجارت اُن کے لیے نفع مندہوئی اورنہ ہی وہ ہدایت پانے والے ہیں
یہی لوگ ہیں ، جنہوں نے ہدایت پر گمراہی کو ترجیح دی تو ان کی تجارت ان کیلئے نفع بخش نہ ہوئی اور یہ ہدایت پانے والے نہ بنے ۔
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدلی ۔ سو نہ تو ان کی تجارت سود مند ہوئی اور نہ ہی انہیں ہدایت نصیب ہوئی ۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ہے ، مگر یہ سودا ان کے لئے نفع بخش نہیں ہے اور یہ ہرگز صحیح راستے پر نہیں ہیں ۔
یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے گمراہی کو ہدایت پر ترجیح دی پس ان کی تجارت نے کوئی نفع نہ دیا اور یہ ہدایت پر چلنے والے بھی نہیں ہیں ۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خرید لی ہے لہٰذا نہ ان کی تجارت میں نفع ہوا اور نہ انہیں صحیح راستہ نصیب ہوا ۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گمراہی کو ہدایت کے بدلے میں خریدلیا ہے ، پس نہ توان کی تجارت نے ان کو فائدہ پہنچایا اور نہ یہ ہدایت پاس کے
یہ لوگ جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی ( ف۲۳ ) تو ان کا سودا کچھ نفع نہ لایا اور وہ سودے کی راہ جانتے ہی نہ تھے ۔ ( ف۲٤ )
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدی لیکن ان کی تجارت فائدہ مند نہ ہوئی اور وہ ( فائدہ مند اور نفع بخش سودے کی ) راہ جانتے ہی نہ تھے