Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर जो कोई वसीयत को सुनने के बाद उसको बदल डाले तो उसका गुनाह उसी पर होगा जिसने उसको बदला; यक़ीनन अल्लाह सुनने वाला, जानने वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرجواُسے بدل ڈالے اُس کے بعدکہ اسے سن چکاہو تو یقینااُن ہی لوگوں پراُس کا گناہ ہے جو اسے بدلیں،یقینااﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

تو جو لوگ اس وصیت کو اس کے سننے کے بعد بدل ڈالیں تو اس کا گناہ ان بدل ڈالنے والوں ہی پر ہے ۔ بیشک اللہ سننے والا اور علم رکھنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

جو شخص اس ( وصیت ) کو سننے کے بعد اس میں رد و بدل کرے تو اس کا گناہ انہی لوگوں پر ہوگا جو رد و بدل کریں گے ۔ بے شک خدا خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے ۔

By Moudoodi

پھر جنھوں نے وصیت سنی اور بعد میں اسے بدل ڈالا ، تو اس کا گناہ ان بدلنے والوں پر ہوگا ۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

By Mufti Naeem

پس جو شخص اس ( وصیت ) کو سُننے کے بعد اسے تبدیل کردے گا تو اس کا گناہ انہی لوگوں پر ہوگا جو اسے تبدیل کریں گے ، بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) خوب سُننے ( اور ) خوب جاننے والے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

پھر جو شخص اس وصیت کو سننے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی کرے گا ، تو اس کا گناہ ان لوگوں پر ہوگا جو اس میں تبدیلی کریں گے ( ١١٣ ) یقین رکھو کہ اللہ ( سب کچھ ) سنتا جانتا ہے

By Noor ul Amin

پھرجوشخص وصیت کو سننے کے بعدبدل دے تواس کاگناہ اِسی پر ہوگا جنہوں نے ایسی تبدیلی کی ہے بیشک اللہ سننے والاجاننے والا ہے

By Kanzul Eman

تو جو وصیت کو سن سنا کر بدل دے ( ف۳۲۱ ) اس کا گناہ انہیں بدلنے والوں پر ہے ( ف۳۲۲ ) بیشک اللہ سنتا جانتا ہے ،

By Tahir ul Qadri

پھر جس شخص نے اس ( وصیّت ) کو سننے کے بعد اسے بدل دیا تو اس کا گناہ انہی بدلنے والوں پر ہے ، بیشک اﷲ بڑا سننے والا خوب جاننے والا ہے