Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

क़रीब है कि बिजली उनकी निगाहों को उचक ले, जब भी उन पर बिजली चमकती है उसमें वे चल पड़ते हैं, और जब उन पर अंधेरा छा जाता है तो वे रुक जाते हैं, और अगर अल्लाह चाहे तो उनके कान और उनकी आँखों को छीन ले, अल्लाह यक़ीनन हर चीज़ पर क़ादिर है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

قریب ہے کہ بجلی اُن کی نگاہیں اُچک لے،جب کبھی اُن کے لیے روشنی کرتی ہے تووہ اس میں چل پڑتے ہیں اورجب ان کے لیے اندھیراکرتی ہے تووہ کھڑے ہو جاتے ہیں اوراگر اللہ تعالیٰ چاہتاتوضروران کی سماعت اوران کی بصارت کولے جاتا، یقیناًاللہ تعالیٰ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والاہے

By Amin Ahsan Islahi

بجلی کی چمک ان کی آنکھوں کو خیرہ کیے دے رہی ہو ۔ جب جب ان کیلئے چمک جاتی ہو یہ چل پڑتے ہوں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہو ، رُک جاتے ہوں ۔ اگر اللہ چاہتا تو ان کے کانوں اور آنکھوں کو سلب کرلیتا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Hussain Najfi

قریب ہے کہ بجلی ( کی چمک ) ان کی آنکھوں کو اچک لے ( انہیں خیرہ کر دے ) جب بجلی ان کے لئے اجالا کرتی ہے تو وہ اس کی روشنی میں چلنے لگتے ہیں اور جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے رہ جاتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو ان کی سماعت و بصارت ( سننے اور دیکھنے کی طاقت ) کو زائل کر دیتا ۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

By Moudoodi

چمک سے ان کی حالت یہ ہو رہی ہے کہ گویا عنقریب بجلی ان کی بصارت اچک لے جائے گی ۔ جب ذرا کچھ روشنی انہیں محسوس ہوتی ہے تو اس میں کچھ دور چل لیتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ اللہ 19 چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت بالکل ہی سلب کر لیتا ، 20 یقینا وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ ؏۲

By Mufti Naeem

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو بے نور کردے ، جب جب ان کے لیے روشنی ہوتی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا ہوجائے تو کھڑے ہوجاتے ہیں اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہیں تو ان کے کانوں اور آنکھوں ( کی قوت ) ختم فرمادیں ، بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ایسا لگتا ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو اچک لے جائے گی جب بھی بجلی ان کے لئے روشنی کردیتی ہے وہ اس ( روشنی ) میں چل پڑتے ہیں اور جب وہ ان پر اندھیرا کردیتی ہے تو وہ کھڑے رہ جاتے ہیں اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے سننے اور دیکھنے کی طاقتیں چھین لیتا ، بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

By Noor ul Amin

قریب ہے کہ بجلی ان کی آنکھیں اُچک لے جائے ، جب ان کے لئے روشنی کرتی ہے تواس میں چلتے پھرتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا کرتی ہے توکھڑے ہوجاتے ہیں ، اوراگراللہ چاہےتوان کے کانوں اور آنکھوں کو بیکار کردے یقینااللہ تعالیٰ ہر چیزپر قدرت رکھنے والا ہے

By Kanzul Eman

بجلی یوں معلوم ہوتی ہے کہ ان کی نگاہیں اچک لے جائے گی ( ف۲۹ ) جب کچھ چمک ہوئی اس میں چلنے لگے ( ف ۳۰ ) اور جب اندھیرا ہوا کھڑے رہ گئے اور اللہ چاہتا تو ان کے کان اور آنکھیں لے جاتا ( ف۳۱ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے ۔ ( ف۳۲ )

By Tahir ul Qadri

یوں لگتا ہے کہ بجلی ان کی بینائی اُچک لے جائے گی ، جب بھی ان کے لئے ( ماحول میں ) کچھ چمک ہوتی ہے تو اس میں چلنے لگتے ہیں اور جب ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے تو کھڑے ہو جاتے ہیں ، اور اگر اللہ چاہتا تو ان کی سماعت اور بصارت بالکل سلب کر لیتا ، بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے