Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब उससे कहा जाता है कि अल्लाह से डर, तो तकब्बुर उसको गुनाह पर और आमादा कर देता है, पस ऐसे शख़्स के लिए जहन्नम काफ़ी है, और वह बहुत बुरा ठिकाना है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب اُس سے کہاجاتاہے کہ اﷲ تعالیٰ سے ڈروتواُس کی عزت اسے گناہ کے ساتھ پکڑلیتی ہے، چنانچہ اس کے لیے جہنم کافی ہے اوریقیناوہ بہت ہی بُراٹھکانہ ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدا کا خوف کرو تو گھمنڈ ان کو گناہ پر آمادہ کرتا ہے ۔ سو ایسوں کیلئے جہنم کافی ہے اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خدا ( کی حکم عدولی ) سے ڈرو تو ان کی ( ظاہری ) عزت اور غرورِ نفس ان کو گناہ پر ابھارتا اور اصرار کراتا ہے ایسے ( بدبخت ) لوگوں کے لیے دوزخ کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے ۔

By Moudoodi

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ سے ڈر ، تو اپنے وقار کا خیال اس کو گناہ پر جما دیتا ہے ۔ ایسے شخص کے لیے تو بس جہنم ہی کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے ۔

By Mufti Naeem

اور جب اس سے کہا جاتا ہے: اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرو تو ( اس کی جھوٹی ) غیرت اسے ( مزید ) گناہ پر ابھارتی ہے پس اس کے لیے دوزخ کافی ہے اور وہ انتہائی بُرا بچھونا ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب اس سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کا خوف کر ، تو نخوت اس کو گناہ پر اور آمادہ کردیتی ہے ۔ چنانچہ ایسے شخص کو تو جہنم ہی راس آئے گی

By Noor ul Amin

اور جب اس سے کہاجاتا ہے اللہ سے ڈروتواپنی عزت کی خاطر گناہ پر جم جاتا ہے توجہنم اسے کافی ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے

By Kanzul Eman

اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈرو تو اسے اور ضد چڑھے گناہ کی ( ف۳۹۳ ) ایسے کو دوزخ کافی ہے اور وہ ضرور بہت برا بچھونا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور جب اسے اس ( ظلم و فساد پر ) کہا جائے کہ اﷲ سے ڈرو تو اس کا غرور اسے مزید گناہ پر اکساتا ہے ، پس اس کے لئے جہنم کافی ہے اور وہ یقیناً برا ٹھکانا ہے