Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और लोगों में कोई है कि अल्लाह की ख़ुशी की तलाश में अपनी जान को बेच देता है, और अल्लाह अपने बंदों पर निहायत मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورلوگوں میں سے کوئی ہے جواﷲ تعالیٰ کی رضامندی کی تلا ش میں اپنی جان تک بیچ دیتاہے اور اﷲ تعالیٰ بندوں پر بے حدنرمی کرنے والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں ، جو اللہ کی رضا جوئی کیلئے اپنے آپ کو تج دیتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر نہایت مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

اور انسانوں میں سے کچھ ایسے ( انسان ) بھی ہیں جو خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنی جان بیچ ڈالتے ہیں ( خطرے میں ڈال دیتے ہیں ) اور اللہ ( ایسے جاں نثار ) بندوں پر بڑا شفیق و مہربان ہے ۔

By Moudoodi

دوسری طرف انسانوں ہی میں کوئی ایسا بھی ہے ، جو رضائے الٰہی کی طلب میں اپنی جان کھپا دیتا ہے اور ایسے بندوں پر اللہ بہت مہربان ہے ۔

By Mufti Naeem

ور لوگوں میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) کی رضامندیوں کی طلب میں اپنی جانوں تک کو بیچ ڈالا ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت زیادہ ( اپنے نیک ) بندوں پر شفقت کرنے والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور یقین کرو وہ بہت برابچھونا ہے ، اور ( دوسری طرف ) لوگوں میں وہ شخص بھی ہے جو اللہ کی خوشنودی کی خاطر اپنی جان کا سودا کرلیتا ہے ، ( ١٣٧ ) اور اللہ ( ایسے ) بندوں پر بڑا مہربان ہے ، ۔

By Noor ul Amin

اور لوگوں میں سے کوئی ایسابھی ہےجو اللہ کی رضاکے لئے اپنی جان تک بیچ ڈالتا ہے اور ( ایسے ) بندوں پر اللہ بڑامہربان ہے

By Kanzul Eman

اور کوئی آدمی اپنی جان بیچتا ہے ( ف۳۹٤ ) اللہ کی مرضی چاہنے میں اور اللہ بندوں پر مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور ( اس کے برعکس ) لوگوں میں کوئی شخص ایسا بھی ہوتا ہے جو اﷲ کی رضا حاصل کرنے کے لئے اپنی جان بھی بیچ ڈالتا ہے ، اور اﷲ بندوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا ہے