और तलाक़ दी हुई औरतों को भी दस्तूर के मुताबिक़ ख़र्च देना है, यह लाज़िम है परहेज़गारों के लिए।
اورطلاق یافتہ عورتوں کومعروف طریقہ سے کچھ سامان دینا متقی لوگوں پرلازم ہے۔
اور مطلقہ عورتوں کو بھی ، دستور کے مطابق ، کچھ دینا دلانا ہے ۔ یہ خدا سے ڈرنے والوں پر حق ہے ۔
اور جن عورتوں کو ( مہر مقرر کئے اور صحبت کئے بغیر ) طلاق دی گئی ہے ۔ انہیں مناسب مال و متاع ( خرچہ ) دینا لازم ہے ۔ یہ پرہیزگاروں کے ذمہ ایک حق ہے ۔
اسی طرح جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو ، انھیں بھی مناسب طور پر کچھ نہ کچھ دے کر رخصت کیا جائے ۔ یہ حق ہے متقی لوگوں پر ۔
اور طلاق یافتہ عورتوں کو دستور کے مطابق فائدہ پہنچانا ہے ، یہ پرہیزگاروں پر لازمی حق ہے
اور مطلقہ عورتوں کو قاعدے کے مطابق فائدہ پہنچانا متقیوں پر ان کا حق ہے ۔ ( ١ٍ٦٢ )
مطلقہ عورتوں کو بھی معروف طریقے سے کچھ دے کررخصت کرویہ اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے ضروری ہے
اور طلاق والیوں کے لئے بھی مناسب طور پر نان و نفقہ ہے ، یہ واجب ہے پرہیزگاروں پر ،
اور طلاق یافتہ عورتوں کو بھی مناسب طریقے سے خرچہ دیا جائے ، یہ پرہیزگاروں پر واجب ہے