Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और उनके नबी ने उनसे कहाः उस तालूत के बादशाह होने की निशानी यह है कि तुम्हारे पास वह सन्दूक़ आ जाएगा जिसमें तुम्हारे रब की तरफ़ से तुम्हारे लिए तसकीन (का सामान) है और आले-मूसा और आले-हारून की छोड़ी हुई यादगारें हैं, उस सन्दूक़ को फ़रिश्ते उठाए हुए होंगे, उसमें तुम्हारे लिए बड़ी निशानी है अगर तुम यक़ीन रखने वाले हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراُن سے اُن کے نبی نے کہا: ’’اُس کی بادشاہت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گاجس میں تمہارے رب کی طرف سے سکینت ہوگی اورآلِ موسیٰ اورآلِ ہارون کی باقیات ہوں گی،اس کوفرشتے اُٹھاکرلائیں گے،بلاشبہ اس میں تمہارے لیے یقینانشانی ہے اگر تم مومن ہو۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور ان کے نبی نے ان سے کہا کہ اس کی امارت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا ، جس میں تمہارے رب کی طرف سے سامانِ تسکین اور آلِ موسیٰ اور آلِ ہارون کی چھوڑی ہوئی یادگاریں ہیں ، صندوق کو فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے ۔ اس میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے ، اگر تم ایمان رکھنے والے ہو ۔

By Hussain Najfi

اور ان کے نبی نے ان سے یہ بھی کہا کہ اس کے بادشاہ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گا ۔ جس میں تمہارے پروردگار کی جانب سے سکون کا سامان ہو گا اور موسیٰ ( ع ) و ہارون ( ع ) کے خاندان کے بچے کچھے تبرکات و متروکات بھی اور اسے فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے اس میں بے شک تمہارے لئے ( خدا کی قدرت کی ) بڑی نشانی ہے ۔ اگر تم ایماندار ہو ۔

By Moudoodi

اس کے ساتھ ان کے نبی نے ان کو یہ بھی بتایا کہ خدا کی طرف سے اس کے بادشاہ مقرر ہونے کی علامت یہ ہے کہ اس کے عہد میں وہ صندوق تمہیں واپس مل جائے گا ، جس میں تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے سکونِ قلب کا سامان ہے ، جس میں آلِ موسیٰ اور آلِ ہارون کے چھوڑے ہوئے تبّرکات ہیں ، اور جس کو اس وقت فرشتے سنبھالے ہوئے ہیں ۔ 270 اگر تم مومن ہو ، تو یہ تمہارے لیے بہت بڑی نشانی ہے ۔ ؏۳۲

By Mufti Naeem

اور ان سے ان کے پیغمبر نے فرمایا: بے شک اﷲ کی سلطنت کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس ایک صندوق آئے گا جس میں تمہارے رب کی طرف سے سکینہ اور آل موسیٰ اور آل ہارون ( علیہماالسلام ) کے چھوڑے ہوئے کچھ آثار ہیں ، اسے فرشتے اٹھائے ہوئے ہوں گے ، بے شک اس میں تمہارے لیے نشانی ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ان سے ان کے نبی نے یہ بھی کہا کہ : طالوت کی بادشاہت کی علامت یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق ( واپس ) آجائے گا جس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے سکینت کا سامان ہے ، اور موسیٰ اور ہارون نے جو اشیاء چھوڑی تھیں ان میں سے کچھ باقی ماندہ چیزیں ہیں ۔ اسے فرشتے اٹھائے ہوئے لائیں گے ( ١٦٦ ) اگر تم مومن ہو تو تمہارے لیے اس میں بڑی نشانی ہے ۔

By Noor ul Amin

نیز ان کے نبی نے ان سے کہا: ’’طالوت کی بادشاہی کی علامت یہ ہے کہ تمہارے پاس وہ صندوق آجائے گاجس میں تمہارے رب کی طرف سے سکون قلب اور وہ باقی اشیاء ہیں جو آل موسیٰ اور آل ہارون نے چھوڑی تھیں اس صندوق کو فرشتے اٹھا لائیں گے اگرتم مومن ہوتواس میں تمہارے لئے کافی نشانی ہے

By Kanzul Eman

ور ان سے ان کے نبی نے فرمایا اس کی بادشاہی کی نشانی یہ ہے کہ آئے تمہارے پاس تابوت ( ف۵۰٤ ) جس میں تمہارے رب کی طرف سے دلوں کا چین ہے اور کچھ بچی ہوئی چیزیں معزز موسیٰ ٰ اور معزز ہارون کے ترکہ کی اٹھاتے لائیں گے اسے فرشتے ، بیشک اس میں بڑی نشانی ہے تمہارے لئے اگر ایمان رکھتے ہو ،

By Tahir ul Qadri

اور ان کے نبی نے ان سے فرمایا: اس کی سلطنت ( کے مِن جانِبِ اﷲ ہونے ) کی نشانی یہ ہے کہ تمہارے پاس صندوق آئے گا اس میں تمہارے رب کی طرف سے سکونِ قلب کا سامان ہوگا اور کچھ آلِ موسٰی اور آلِ ہارون کے چھوڑے ہوئے تبرکات ہوں گے اسے فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہوگا ، اگر تم ایمان والے ہو تو بیشک اس میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے