ये अल्लाह की आयतें हैं जो हम आपको सुनाते हैं ठीक-ठीक, और बेशक आप पैग़म्बरों में से हो।
یہ اﷲ تعالیٰ کی آیات ہیں جوہم آپ پرحق کے ساتھ پڑھ رہے ہیں اوربے شک آپ یقینارسولوں میں سے ہیں۔
یہ اللہ کی آیتیں ہیں جو ہم تمہیں سناتے ہیں مقصد کے ساتھ اور بیشک تم ( اللہ کے ) رسولوں میں سے ہو ۔
یہ آیاتِ الٰہیہ ( قدرتِ خدا کی نشانیاں ) ہیں جنہیں ہم سچائی کے ساتھ بیان کرتے ہیں اور بے شک و شبہ آپ رسولوں میں سے ہیں ۔
یہ اللہ کی آیات ہیں ، جو ہم ٹھیک ٹھیک تم کو سنا رہے ہیں اور تم یقیناً ان لوگوں میں سے ہو ، جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔
یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی آیات ہیں جو ہم آپ کو ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں اور ( اے محبوب ﷺ ) بے شک آپ بالیقین رسولوں میں سے ہیں
یہ اللہ کی آیات ہیں جو ہم آپ کے سامنے ٹھیک ٹھیک پڑھ کر سناتے ہیں ، اور آپ بیشک ان پیغمبروں میں سے ہیں جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔ ( ١٦٩ )
یہ اللہ کی آیات ہیں جنہیں ہم آپ کو ٹھیک ٹھیک پڑھ کرسناتے ہیں اور بلاشبہ آپ ایک رسول ہیں
یہ اللہ کی آیتیں ہیں کہ ہم اے محبوب تم پر ٹھیک ٹھیک پڑھتے ہیں ، اور تم بیشک رسولوں میں ہو ۔
یہ اﷲ کی آیتیں ہیں ہم انہیں ( اے حبیب! ) آپ پر سچائی کے ساتھ پڑھتے ہیں ، اور بیشک آپ رسولوں میں سے ہیں