Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

मुनासिब बात कह देना और दरगुज़र करना उस सदक़े से बेहतर है जिसके बाद सताना हो, और अल्लाह बेनियाज़ है, बुर्दबार है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اچھی بات کہنااوردرگزر کرنااس صدقے سے بہتر ہے جس کے پیچھے کسی طرح کی اذیت پہنچانا ہواور اﷲ تعالیٰ بہت بے پروا، بے حدبردبار ہے

By Amin Ahsan Islahi

دلداری کا ایک کلمہ کہہ دینا اور درگذر کرنا اس خیرات سے بہتر ہے ، جس کے پیچھے دل آزاری لگی ہوئی ہو ۔ اللہ بے نیاز اور بردبار ہے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( سائل کو ) اچھائی سے جواب دینا اور بخش دینا ۔ اس صدقہ و خیرات سے بہتر ہے ۔ جس کے بعد ( سائل کو ) ایذا پہنچائی جائے ۔ اور اللہ بے نیاز ہے اور بڑا بردبار ہے ۔

By Moudoodi

ایک میٹھا بول اور کسی ناگوار بات پر ذرا سی چشم پوشی اس خیرات سے بہتر ہے ، جس کے پیچھےدکھ ہو ۔ اللہ بے نیاز ہے اور برد باری اس کی صفت 302 ہے ۔

By Mufti Naeem

اچھی بات ( کے ذریعے سائل سے معذرت ) کرنا اور معافی اس صدقے سے جس کے پیچھے اذیت والی باتیں ہوں بہت بہتر ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) بہت بے پروا بڑے تحمل والے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

بھلی بات کہہ دینا اور درگذر کرنا اس صدقے سے بہتر ہے جس کے بعد کوئی تکلیف پہنچائی جائے ( ١٧٩ ) اور اللہ بڑا بے نیاز ، بہت بردبار ہے ۔

By Noor ul Amin

اچھی بات اور درگذر کر دینا ، ایسے صدقے سے بہترہے جس کے بعد اذیت دی جائے اور اللہ بڑا بے نیاز اور بڑا بردبارہے

By Kanzul Eman

اچھی بات کہنا اور درگزر کرنا ( ف۵۵۲ ) اس خیرات سے بہتر ہے جس کے بعد ستانا ہو ( ف۵۵۳ ) اور اللہ بے پرواہ حلم والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( سائل سے ) نرمی کے ساتھ گفتگو کرنا اور درگزر کرنا اس صدقہ سے کہیں بہتر ہے جس کے بعد ( اس کی ) دل آزاری ہو ، اور اﷲ بے نیاز بڑا حلم والا ہے