Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो कुछ तुम ख़र्च करते हो या जो मन्नत तुम मानते हो उसको अल्लाह जानता है, और ज़ालिमों का कोई मददगार नहीं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجو بھی تم خرچ کرو،کوئی خرچ ،یاجو بھی نذر مانو،کوئی نذرتوبلاشبہ اﷲ تعالیٰ اس کو جانتاہے، اور ظالموں کا کوئی مددگارنہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

جو کچھ بھی تم خرچ کرو گے یا جو کچھ بھی نذر مانو گے تو یاد رکھو کہ اللہ اس سے اچھی طرح واقف ہے اور ان لوگوں کا کوئی بھی مددگار نہ ہوگا ، جو اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو یا منت مانتے ہو تو یقینا اللہ اسے جانتا ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

By Moudoodi

تم نے جو کچھ بھی خرچ کیا ہو اور جو نظر بھی مانی ہو ، اللہ کو اس کا علم ہے ، اور ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں ۔ 310

By Mufti Naeem

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرنے والی چیز خرچ کرتے ہو یا تم جو بھی منّت مانتے ہو پس بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) اسے جانتے ہیں اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور تم جو کوئی خرچ کرو یا کوئی منت مانو اللہ اسے جانتا ہے ۔ اور ظالموں کو کسی طرح کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔

By Noor ul Amin

جوکچھ بھی تم اللہ کی راہ میں خرچ کرویاکوئی نظر مانو تو اللہ اسے خوب جانتا ہے اور ظالموں ( اللہ کے حکم کے خلاف خرچ کرنے والوں ) کا کوئی معاون نہیں

By Kanzul Eman

اور تم جو خرچ کرو ( ف۵۷۳ ) یا منت مانو ( ف۵۷٤ ) اللہ کو اس کی خبر ہے ( ف۵۷۵ ) اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور تم جو کچھ بھی خرچ کرو یا تم جو مَنّت بھی مانو تو اﷲ اسے یقینا جانتا ہے ، اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں