Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब तुम्हारे रब ने फ़रिश्तों से कहा कि मैं ज़मीन में एक ख़लीफ़ा बनाने वाला हूँ, फ़रिश्तों ने कहाः क्या आप ज़मीन में ऐसे लोगों को बसाओगे जो उसमें फ़साद मचाएंगे और ख़ून बहाएंगे, और हम आपकी हम्द करते हैं और आपकी पाकी बयान करते हैं, अल्लाह ने कहाः मैं जानता हूँ जो तुम नहीं जानते।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب تیرے رب نے فرشتوں سے کہا’’یقینامیں زمین میں ایک جانشین بنانے والا ہوں‘‘، اُنہوں نے کہا: ’’کیاتوزمین میں اس کوبنائے گاجواس میں فسادکرے گااورخون بہائے گااورہم آپ کی تعریف کے ساتھ آپ کاہرعیب سے پاک ہونابیان کرتے ہیں اور آپ کے لیے پاکیزگی بیان کرتے ہیں‘‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’بے شک میں وہ جانتاہوں جوتم نہیں جانتے‘‘۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں ۔ انہوں نے کہا: کیا تو اس میں اس کو خلیفہ مقرر کرے گا ، جو اس میں فساد مچائے اور خونریزی کرے اور ہم تو تیری حمد کے ساتھ تیری تسبیح کرتے ہی ہیں اور تیری پاکی بیان کرتے ہی ہیں؟ اس نے کہا: میں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول وہ وقت یاد کرو ) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین پر ایک خلیفہ ( جانشین ) بنانے والا ہوں تو انہوں نے کہا کیا تو اس میں اس کو ( خلیفہ ) بنائے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خون ریزی کرے گا ۔ حالانکہ ہم تیری حمد و ثنائ کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور تیری تقدیس ( پاکیزگی بیان ) کرتے ہیں ۔ فرمایا: یقینا میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

By Moudoodi

36 پھر ذرا اس وقت کا تصور کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں37 سے کہا تھا کہ “ میں زمین میں ایک خلیفہ 38 بنانے والا ہوں ” انہوں نے عرض کیا “کیا آپ زمین میں کسی ایسے کو مقرر کرنے والے ہیں ، جو اس کے انتظام کو بگاڑ دے گا اور خون ریزیاں کرےگا ؟ 39 آپ کی حمد و ثناء کے ساتھ تسبیح اور آپ کےلیے تقدیس تو ہم کر ہی رہے ہیں40” فرمایا “میں جانتا ہوں ، جو کچھ تم نہیں جانتے”41”

By Mufti Naeem

اور ( اس وقت کو یاد کیجیے ) جب آپ ( ﷺ ) کے رب نے فرشتوں سے فرمایا: بے شک میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں ، انہوں نے کہا: کیا آپ اس ( زمین ) میں اس کو ( خلیفہ ) بنائیں گے جو اس میں فساد کرے گا اور خون بہائے گا؟ حالانکہ ہم آپ کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کرتے ہیں اور ہم آپ کی عظمت و بزرگی بیان کرتے ہیں ، ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا: بلاشبہ میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ( اس وقت کا تذکرہ سنو ) جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں ( ٢٧ ) وہ کہنے لگے ۔ کیا آپ زمین میں ایسی مخلوق پیدا کریں گے جو اس میں فساد مچائے اور خون خرابہ کرے حالانکہ ہم آپ کی تسبیح اور حمد وتقدیس میں لگے ہوئے ہیں ( ٢٨ ) اللہ نے کہا : میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

By Noor ul Amin

اور جب تیرے رب نے فرشتوں سے کہاکہ میں زمین پر اپناخلیفہ بنانے والاہوں تو انہوں نے کہاایسے شخص کو کیوں پیداکرتا ہےجو زمین پر فساد کرے اور خون بہائے؟ اور جبکہ ہم تیری تسبیح ، حمد اور پاکیزگی بیان کرنے والے ہیں اللہ نے جواب دیاجوکچھ میں جانتا ہوں وہ تم نہیں جانتے

By Kanzul Eman

اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا ، میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں ( ف۵۳ ) بولے کیا ایسے کو نائب کرے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خونریزیاں کرے گا ( ف۵٤ ) اور ہم تجھے سراہتے ہوئے ، تیری تسبیح کرتے اور تیری پاکی بولتے ہیں ، فرمایا مجھے معلوم ہے جو تم نہیں جانتے ۔ ( ف۵۵ )

By Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت یاد کریں ) جب آپ کے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں زمین میں اپنا نائب بنانے والا ہوں ، انہوں نے عرض کیا: کیا تُو زمین میں کسی ایسے شخص کو ( نائب ) بنائے گا جو اس میں فساد انگیزی کرے گا اور خونریزی کرے گا؟ حالانکہ ہم تیری حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور ( ہمہ وقت ) پاکیزگی بیان کرتے ہیں ، ( اللہ نے ) فرمایا: میں وہ کچھ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے