फ़रिश्तों ने कहा कि आप पाक हैं, हम तो वही जानते हैं जो आपने हमको बताया, बेशक आप ही इल्म वाले और हिकमत वाले हैं।
انہوں نے کہا: ’’آپ پاک ہیں،جوکچھ آپ نے ہمیں سکھایاہے اُس کے سواہمیں کچھ علم نہیں،یقیناآپ ہی سب کچھ جاننے والے، کمال حکمت والے ہیں‘‘ ۔
انہوں نے کہا کہ تو پاک ہے ۔ ہمیں تو تُو نے جو کچھ بتایا ہے ، اس کے سوا کوئی علم نہیں ۔ بیشک تُو ہی علم والا اور حکمت والا ہے ۔
انہوں نے کہا ( ہر نقص و عیب سے ) تیری ذات پاک ہے ۔ ہمیں اس کے سوا جو تو نے ہمیں تعلیم دیا ہے ( سکھایا ہے ) اور مزید کچھ علم نہیں ہے ۔ بے شک تو بڑا علم والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔
انہوں نے عرض کیا “نقص سے پاک تو آپ ہی کی ذات ہے ، ہم تو بس اتنا ہی علم رکھتے ہیں ، جتنا آپ نے ہم کو دے دیا ہے ۔ 43 حقیقت میں سب کچھ جاننے والا اور سمجھنے والا آپ کے سوا کوئی نہیں” ۔
انہوں نے کہا: پاک ہے آپ کی ذات ہمیں تو فقط وہی کچھ معلوم ہے جو آپ نے ہمیں سکھایا ہے ، بے شک ااپ خوب جاننے والے بڑے حکمت والے ہیں ۔
وہ بول اٹھے آپ ہی کی ذات پاک ہے جو کچھ علم آپ نے ہمیں دیا ہے اس کے سوا ہم کچھ نہیں جانتے ( ٣٠ ) حقیقت میں علم و حکمت کے مالک تو صرف آپ ہیں
ان سب نے کہااے اللہ! تیری ذات پاک ہے ہمیں توصرف اتناہی علم ہے جتناتونے ہمیں سکھایا ہے بیشک تو جاننے والا اور حکمت والا ہے
بولے پاکی ہے تجھے ہمیں کچھ علم نہیں مگر جتنا تو نے ہمیں سکھایا بیشک تو ہی علم و حکمت والا ہے ۔ ( ف۵۸ )
فرشتوں نے عرض کیا: تیری ذات ( ہر نقص سے ) پاک ہے ہمیں کچھ علم نہیں مگر اسی قدر جو تو نے ہمیں سکھایا ہے ، بیشک تو ہی ( سب کچھ ) جاننے والا حکمت والا ہے